دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

اور یوں کہنا چاہئے تھا قولہ بالغرف علیہ الفتوی جوھرۃ یعنی بالکفین قھستانی۔ (ت(

علامہ برجندی نے کف واحد کو مرجح اور کفین کو محتمل رکھا :

حیث قال بالکف الواحد علی ماھو المفہوم من اطلاقات الکتب ویحتمل ان یکون المراد بالغرف الاخذ بالکفین معاعلی ماھو المتعارف[1]اھ

اقول :  وقد یؤخذ ترجیح لہ من فحوی الدرر فان نصہا الصحیح ان یکون بحیث لاتنکشف ارضہ بالغرف للتوضی وقیل للاغتسال [2] اھ۔  وذلك لان المراد ھھنا الغرف بالایدی دون الاوانی ولا یظھر الفرق بین الغرف للوضوء والاغتسال بالایدی الا ان الاول بکف والاٰخر بالکفین کما ھو المعتاد فی الغسل وح یعود الیہ تصحیح ذخیرۃ العقبی المذکور ویزیدہ قوۃ انہ المروی عن الامام ھذا کلہ ظاھر النظر۔                                           

اس لئے فرمایا کہ بالکف الواحد ، یہی کتابوں کے اطلاقات سے مفہوم ہے اور یہ بھی احتمال ہے کہ بالغرف سے مراد دونوں چُلّوؤں سے لینا ہو ، جیسا کہ متعارف ہے اھ(ت(

میں کہتا ہوں کبھی اس کی ترجیح درر کے فحوی سے بھی معلوم ہوتی ہے اس کی عبارت یہ ہے کہ صحیح یہ ہے کہ وضو کیلئے چُلّو سے پانی لیتے وقت اس کی زمین نہ کھلتی ہو ، اور ایك قول یہ ہے کہ غسل کیلئے پانی لیتے ہوئے نہ کھلتی ہو اھ کیونکہ یہاں چُلّو سے مراد ہاتھ کا چلّو بھرنا ہے نہ کہ برتن کا چلّو ، اور وضو کیلئے چلّو سے پانی لینے اور ہاتھ سے غسل کرنے میں صرف یہی فرق ہے کہ وضو ایك ہاتھ سے اور غسل دو ہاتھ سے ہوتا ہے ، جیسا کہ عادتاً غسل میں کیا جاتا ہے اور اس وقت اس کیلئے ذخیرۃ العقبیٰ کی تصحیح ہوگی ، اور اس کو مزید تقویت اس سے ہوتی ہے کہ یہ امام سے مروی ہے یہ جو کچھ ہے ظاہر نظر میں ہے۔ (ت(

واقول : وبالله التوفیق ترجیح علامہ برجندی میں نظر ہے ،

اولا(۱)اذ اعترف انہ المتعارف فلم لاینصرف المطلق الیہ۔

جب یہ معلوم ہوگیا کہ یہی متعارف ہے تو مطلق اسی کی طرف کیوں نہیں پھرتا۔ (ت(

ثانیا : وہ عند التحقیق(۲)منعکس ہے اطلاقات متون وعامہ کتب سے اغتراف کفین ہی مستفاد ،

وذلك لان الغرف کما قلتم مطلق شامل باطلاقہ الغرفۃ بکف وکفین غیر انہ لیس ھھنا فی کلام موجب بل سالب(۱)والمطلق  وان کان یوجد بوجود فرد لاینتفی الابانتفاء الافراد جمیعا فی التحریر ثم فوا تح الرحموت من بحث النکرۃ المنفیۃ نفی المطلق یوجب نفی کل فرد [3]اھ

بل اقول :  اللام فی الغرف والاغتراف لیس للعھد ضرورۃ فان کان للاستغراق فذاك فانہ لکل فردلا لمجموع الافراد والا فللجنس وھو الوجہ المفھوم ونفی(۲)الجنس فی العرف واللغۃ لایکون الابنفی جمیع الافراد [4] فواتح فافھم ،

 ولا شك ان من اغترف بکفیہ فانحسرت الارض یقول انھا ارض تنحسر بالغرف وان کانت لاتنحسر بکف واحدۃ واذا صدق بہ الانحسار لایصدق عدمہ الا اذالم تنحسر بشیئ من الغرفات وتوجیہ الدرر بما فیہ ان المعتاد فی الوضوء ایضا الاغتراف بالکفین فی غسل الوجہ مطلقًا  وفی غسل الرجلین اذالم یکن بالغمس لاجرم ان اطلق البرجندی تعارفہ علی

اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسا آپ نے کہا غرف مطلق ہے خواہ ایك ہاتھ سے ہو یا دو ہاتھ سے ، البتہ یہ کلام موجب میں نہیں ہے کلام سالب میں ہے ، اور مطلق اگرچہ ایك فرد کے پائے جانے سے پایا جاتا ہے مگر اس کا انتفاء اسی وقت ہوگا جب تمام افراد کا انتفاء ہوگا تحریر میں پھر فواتح الرحموت میں نکرہ منفیہ کی بحث سے ہے کہ مطلق کی نفی ہر فرد کی نفی کو ثابت کرتی ہے۔ (ت(

بلالکہ میں کہتا ہوں لام “ الغرف “ اور “ الاغتراف “ میں عہد کیلئے نہیں ، اور اگر یہ استغراق کیلئے ہو تو درست ہے کہ وہ ہر فرد کیلئے ہے مجموعہ افراد کیلئے نہیں ، ورنہ یہ جنس کیلئے ہوگا ، اور یہی وجہ سمجھ میں آتی ہے ، اور جنس کی نفی عرف ولغت میں تمام افراد کی نفی سے ہی ہوتی ہے ، فواتح فافہم ،

اور اس میں شك نہیں کہ جس نے دونوں ہتھیلیوں سے پانی لیا اور زمین کھلی تو یہی کہا جائیگا کہ چلّو بھرنے سے زمین کھلی ہے ، اگرچہ ایك ہتھیلی سے نہ کھلے اور جب اس کی وجہ سے کھلنا صادق آگیا تو نہ کھلنا صادق نہیں آئے گا ، صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب کہ کسی چلّو سے زمین نہ کھلے اور درر میں یہ توجیہ ہے کہ وضو میں بھی عام طور پر دونوں ہاتھ سے چلّو بھرا جاتا ہے چہرے کے دھونے میں مطلقًا  اور دونوں پیروں کے دھونے میں جبکہ ڈبو کر نہ دھویا جائے ، برجندی نے تعارف کو مطلق

انی لم (۱)ارمن فرق ھھنا بالوضوء والغسل انما المعروف ذلك فی معرفۃ الخلوص من جانب الی آخر بالتحریك ولم یتکلم علیہ محشوہ الشرنبلالی وعبدالحلیم والحسن العجیمی والخادمی رحمھم الله تعالٰی و ردہ الثانی بقولہ ان کلامنھما(ای من الوضوء والغسل یحتاج الی اخذہ بھما(ای بالیدین)قال فظھران لاوجہ لتضعیف الثانی [5] اھ

اقول :  والوجہ عندی ان یراد بالغرف للوضوء الغرف بالایدی وللغسل بالقصاع والاباریق والله تعالٰی اعلم اما المروی عن الامام فلیس نصا فی الوحدۃ قال فی غمز العیون اطلق الید و اراد الیدین لانہ اذا(۲)کان الشیاٰن لایفترقان من خلق اوغیرہ اجزاء من ذکرھما ذکر احدھما کالعین تقول کحلت عینی وانت ترید عینیك ومثل العینین المنخران والرجلان والخفان والنعلان تقول لبست خفی ترید خفیك کذا فی شرح الحماسۃ [6] اھ وقد بسطت الکلام علی ھذا فی رسالتی صفائح اللجین فی                                                

رکھا ہے علاوہ ازیں میں نے نہیں دیکھا کہ یہاں کسی نے وضو اور غسل میں فرق کیا ہو ، اس سلسلہ میں معروف یہ ہے کہ خلوص کی معرفت ایك جانب سے دُوسری جانب تك حرکت کے ذریعے ہوگی اس پر اس کے حاشیہ نگاروں ، شرنبلالی ، عبدالحلیم ، حسن العجیمی اور خادمی رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰینے کلام نہیں کیا ، اور دوسرے نے اس کی تردید اس طرح کی ہے کہ ان دونوں میں سے ہر ایک(یعنی غسل و وضوء میں سے)محتاج ہوتا ہے پانی کیلئے(دونوں ہاتھوں کی طرح)فرمایا ، اس سے معلوم ہوا کہ دوسرے کی تضعیف کی کوئی وجہ نہیں ہے اھ(ت(

میں کہتا ہوں میرے نزدیك وجہ یہ ہے کہ وضو کیلئے چلّو بھر لینے سے مراد ہاتھوں سے چلّو بھرنا مراد ہو اور غسل کیلئے پیالوں اور لوٹوں کے ذریعہ پانی کا لینا مراد ہو واللہ تعالٰی اعلم ، اور جو چیز امام سے مروی ہے وہ وحدت میں نص نہیں ہے ، غمز العیون میں فرمایا ید بول کریدین کا ارادہ کیا ہے ، کیونکہ جو دو چیزیں پیدائشی طور پر جُڑی ہوئی ہوں یا کسی اور سبب سے تو ان میں سے ایك کا ذکر دوسری کے ذکر کو بھی کافی ہوگا ، جیسے عین ، کہا جاتا ہے کحلتُ عینی اور اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ میں نے اپنی دونوں آنکھوں میں سُرمہ لگایا اور آنکھ کی طرح نتھنے ، پیر ، موزے اور جُوتے ہیں لبست خفی کہا جاتا ہے اور

 



[1]   قہستانی برجندی کتاب الطہارۃ نولکشور بالسرور ۱ / ۳۳

[2]   الدرر فرض الغسل دارالسعادۃ مصر ۱ / ۲۲

[3]   فواتح الرحموت بحث النکرۃ المنفیۃ  مطبعۃ امیرقم ۱ / ۲۶۱

[4]              فواتح الرحموت بحث النکرۃ المنفیۃ  مطبعۃ امیرقم ۱ / ۲۶۰

[5]   حاشیۃ علی الدرر للعبد الحلیم بحث عشر فی عشر عثمانیہ مصر ۱ / ۱۷

[6]   غمز العیون مع الاشباہ الفن الاول قواعد کلیۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱ / ۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن