دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

زائل ہوگئی ، صاحبین کے نزدیك جُدا ہوتے ہی پاك ہوجائیگا نجس کپڑے کو دھونے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ اس کو خشك ٹب میں رکھا جائے پھر اس پر پانی بہایا جائے یہ نہیں کہ پہلے ٹب میں پانی موجود ہو امام شافعی کے اختلاف سے بچنے کیلئے اس میں امام شافعی کا قول ہے کہ پانی نجس ہوجائیگا۔ (ت)

ردالمحتار میں اس کے بعد فرمایا :

(۱)ولا فرق علی المعتمد بین الثوب المتنجس والعضو [1] اھ۔  یشیر الی خلاف ابی یوسف لاشتراط الصب فی العضو کما فی البدائع۔

اقول وظاھر التعلیل بضرورۃ تطھیر الثوب انہ طاھر فی حق ذلك الثوب(۲)لاغیر فلو وضع الثوب النجس فی اجانۃ وصب الماء فوقع فیہ ثوب اٰخر طاھر یتنجس وان لم ینفصل الماء عن الثوب الاول بعد لان ماکان بضرورۃ تقدر بقدرھا فمن کان یصلی و وقع طرف ردائہ فی الاجانۃ فاصابہ اکثر من الدرھم وھو یتحرك بتحرکہ لم تجز صلاتہ ھذا ماظھر فلیحرر والله تعالٰی اعلم۔                                                

معتمد قول کے مطابق ناپاك کپڑے اور عضو کے درمیان کوئی فرق نہیں اھ ط اھ اس میں ابو یوسف کے اختلاف کی طرف اشارہ ہے وہ عضو پر پانی بہانے کو شرط قرار دیتے ہیں ، جیسا کہ بدائع میں ہے۔ (ت)

میں کہتا ہوں ، اور بظاہر تعلیل یہ ہے کہ یہ کپڑا ضرورۃً پاك ہے تو یہ پاکی اِسی کپڑے تك محدود رہے گی لہٰذا اگر ایك ناپاك کپڑا طشت میں رکھا گیا اور اس پر پانی بہایا گیا پھر اسی طشت میں کوئی اور پاك کپڑا گِر گیا تو وہ ناپاك ہوجائے گا اگرچہ اب تك پہلے کپڑے سے پانی جُدا نہ ہوا ہو کیونکہ جو چیز بوجہ ضرورت ہوتی ہے وہ بقدرِ ضرورت ہی رہتی ہے ، اب اگر کوئی شخص نماز پڑھا رہا ہے اور اُس کے کپڑے کا کنارہ ٹب میں گر گیا تو اگر درہم سے زائد ہو اور وہ کپڑے کے ہلنے سے حرکت کرے تو اس کی نماز جائز نہ ہوگی یہ وہ ہے جو مجھ پر ظاہر ہوا اس کو اچھی طرح سمجھ لیں والله تعالٰی اعلم۔ (ت)

اس نفیس فائدہ سے اصل ۳ پر یہ تو ہم زائل ہوگیا کہ پانی تالاب کے اِس کنارے سے اُس کنارے تک بہتا پہنچا پھر جاری کیوں نہ ہوا یہ سیلان ہے جریان نہیں اور وہ فرق کھل گیا جو اصل ۸ میں ہم نے ذکر کیا کہ تالاب کے اندر مدخل آب کے قریب نجاست ہے اور پانی اس پر ہو کر گزرا ناپاك ہوگیا کہ وہ سائل ہے جاری نہیں اور تالاب کے باہر زمین پر کنارے کے قریب نجاست ہے اور پانی اُس پر گزرتا تالاب میں داخل ہوا تو ناپاك نہ ہوا جب تك وصف نہ بدلے کہ وہ جاری ہے اور اس کی نظیر وہ مسئلہ ہے کہ جوف زخم کے اندر خون کا سیلان معتبر نہیں جوف سے باہر بہے تو ناقض وضو ہے فافہم یہی مبنی ہے اس مسئلہ(۱)کا کہ استنجاء کرنے کو لوٹے سے پانی کی دھار ڈالی ہاتھ تك پہنچنے سے پہلے اُس دھار پر پیشاب کی چھینٹ پڑ گئی دھار ناپاك نہ ہوگی کہ جاری ہے اور یہی دھار استنجا کرنے سے ناپاك ہوجائے گی کہ بدن پر جاری نہیں ردالمحتار میں ہے :

قال فی الضیاء ذکر فی الواقعات الحسامیۃ لواخذ الاناء فصب الماء علی یدہ للاستنجاء فوصلت قطرۃ بول الی الماء النازل قبل ان یصل الی یدہ قال بعض المشائخ لاینجس لانہ جار قال حسام الدین ھذا القول لیس بشیئ والا لزم ان تکون غسالۃ الاستنجاء غیر نجسۃ قال فی المضمرات وفیہ نظر والفرق ان الماء علی کف المستنجی لیس بجار والنازل من الماء قبل وصولہ الی الکف جار ولا یظھر فیہ اثر القطرۃ فالقیاس ان لایصیر نجسا وما قالہ حسام الدین احتیاط اھ ویؤید عدم التنجس ما ذکرنا  من الفروع والله تعالی اعلم [2] اھ

اقول :  وقد جزم بہ فی الخلاصۃ عازیا للفتاوٰی وفی البزازیۃ ولم یحکوا                       

ضیاء میں کہا “ واقعات حسامیہ میں ہے کہ اگر برتن سے استنجاء کرنے کیلئے اپنے ہاتھ پر پانی ڈالا ، اور پیشاب کا کوئی قطرہ اس پانی تك کسی طرح پہنچ گیا جو اوپر سے آرہا ہے اور ابھی تك عضو تك نہیں پہنچا تھا تو بعض مشائخ فرماتے ہیں ناپاك نہ ہوگا کیونکہ یہ جاری پانی ہے ، حسام الدین نے فرمایا اس قول کی کوئی حیثیت نہیں ورنہ تو لازم کہ استنجاء کا دھوون ناپاك نہ ہو۔ مضمرات میں فرمایا اس میں نظر ہے اور فرق یہ ہے استنجاء کرنے والے کے ہاتھ میں جو پانی ہے وہ جاری نہیں اور اُوپر سے آنے والا پانی جو ہنوز ہاتھ تك نہیں پہنچا ہے جاری پانی ہے اس میں قطرہ کا اثر ظاہر نہ ہوگا تو قیاس یہی ہے کہ نجس نہ ہو اور حسام الدین نے جو فرمایا ہے وہ بطور احتیاط ہے اھ اور ناپاك نہ ہونے پر وہ فروع دلالت کرتی ہیں جو ہم نے ذکر کی ہیں والله تعالٰی اعلم اھ(ت)

میں کہتا ہوں اس پر خلاصہ میں جزم کیا اور اس کو فتاوٰی کی طرف منسوب کیا اور بزازیہ میں کسی اختلاف کا

خلافاہ نصھا فی مایتصل بالماء الجاری فی الفتاوی رجل استنجی فلما صب الماء من القمقمۃ علی یدہ لاقی الماء الذی یسیل من القمقمۃ البول قبل ان یقع علی یدہ بعض ماخرج فھو طاھر [3]اھ  قال ش بخلاف مسألۃ الجیفۃ فان الماء الجاری علیھا لم یذھب بالنجاسۃ ولم یستھلکھا بل ھی باقیۃ فی محلھا وعینھا قائمۃ علی ان فیھا اختلافا ولھذا استدرك الشارح بقولہ ولکن قدمنا ان العبرۃ للاثر [4] اھ کلام الشامی وقدمنا ان مااستدرك بہ الشارح ھو المفتی بہ المعتمد والله تعالٰی اعلم۔   

ذکر نہیں کیا ، اور اس کی اصل عبارت ، جو جاری پانی سے متصل ہے فتاوٰی میں یہ ہے ، کہ ایك شخص نے استنجاء کیا ، تو جب اُس نے ٹونٹی سے اپنے ہاتھ پر پانی ڈالا تو وہ پانی ہاتھ پر گرنے سے قبل پیشاب کے قطرہ سے مل گیا ، تو یہ پانی پاك ہے اھ “ ش “ نے فرمایا یہ مسئلہ مردار کے مسئلہ کے خلاف ہے کیونکہ جو پانی اس پر گرتا یا جاری ہوتا ہے وہ نجاست کو بہا کر نہیں لے جاتا ہے اور نہ ہی نجاست کو ختم کرتا ہے بلالکہ نجاست کا عین اپنی حالت پر ہی باقی رہتا ہے ، پھر اس میں اختلاف بھی ہے اس لئے شارح نے یہ کہہ کر استدراك کیا ہے ولکن قدمنا ان العبرۃ للاثر اھ شامی کا کلام ختم ہوا اور ہم پہلے ذکر کر آئے ہیں کہ جو استدراك شارح نے کیا ہے وہی مفتیٰ بہ اور معتمد ہے والله تعالٰی اعلم۔ (ت)

اصل ۱۰ : ہماری کتابو ں میں اتنا فرماتے ہیں کہ پانی نجاست پر وارد ہو یا نجاست پانی پر ، دونوں کا یکساں حکم ہے کما تقدم عن التنویر وذکر مثلہ الجم الغفیر وفی الغرر الوارد کالمورود(جیسا کہ تنویر سے گزرا اور اس کی مثل بہت سے لوگوں نے ذکر کیا ہے اور غرر میں ہے کہ وارد مورود کی طرح ہے۔ ت(

اقول : وبالله التوفیق یہاں ایك فرق ہے غامض ودقیق اور تحقیق انیق ہے قبول کی حقیق۔ نجاست(۱)حقیقیہ کے لئے ایك دفع ہے اور ایك رفع۔ دفع یہ کہ نجاست اثر نہ کرنے پائے اور رفع یہ کہ نجاست کا اثر موجود زائل ہوجائے دفع جاری وکثیر کے ساتھ خاص ہے اور رفع ہر مائع طاہر مزیل کیلئے اور ملاقات نجاست وآب کے ثمرے چار ہیں :

(۱)اعمال                          (۲)اہمال                 (۳)انتقال                                     (۴)استیصال

اعمال یہ کہ نجاست اپنا عمل کرے۔

اہمال یہ کہ عمل نہ کرسکے۔

انتقال یہ کہ اُس کا اثر جس شے پر تھا اُس سے دوسری چیز کی طرف منتقل ہوجائے۔

استیصال یہ کہ نجاست سرے سے فنا ہوجائے۔

 



[1]              ردالمحتار باب الانجاس مصطفی البابی مصر ۱ / ۲۳۹

[2]   ردالمحتار باب الانجاس مصطفی البابی مصر ۱ / ۲۳۹

[3]   خلاصۃ الفتاوٰی وما تتصل بالماء الجاری نولکشور لکھنؤ ۱ / ۱۰

[4]   ردالمحتار باب الانجاس مصطفی البابی مصر ۱ / ۲۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن