دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 2 | فتاوی رضویہ جلد ۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲

حوض الماء اذا اغترف رجل منہ وبیدہ نجاسۃ وکان الماء یدخل من انبوبہ فی الحوض والناس یغترفون من الحوض غرفا متدارکا لم یتنجس۔  الحوض الصغیر اذا تنجس فدخل الماء من جانب وخرج من جانب فیہ اقاویل قال الصدر الشہید رحمہ الله تعالٰی المختار انہ طاھر وان لم یخرج مثل ما فیہ وکذا البئر ولو امتلأ الحوض و خر ج من جانب الشط علی وجہ الجریان حتی بلغ المشجرۃ یطھر اما قدر ذراع اوذراعین فلا ولو(۱)خرج من النھر الذی دخل الماء فی الحوض لایظھر [1] اھ۔  کلامہ الشریف بلفظ المنیف (۲)فقولہ ولو امتلأ الحوض وھو کذلك بالواو لابالفاء فی نسختی الخلاصۃ القدیمۃ جدا لیس تتمۃ قول الصدر الشھید ولا داخلا تحت المختار وقد قدمنا عن الھندیۃ عن المحیط عن الصدر الشھید انہ کما سال یطھر وقد وعد ان فیہ اقاویل ستأتی فلو کان ھذا تتمتہ لم یذکر الا قولا واحدا فوجب ان یکون ھذا قولا اخر مقابل المختار ولا یمکن جعل ماذکر عن الفتاوٰی قولا اٰخر لان الکلام فی حوض تنجس وتلك صورۃ عدمہ وقد قدم مثلھا عن                  

اور عورتوں کو حَمام میں داخل ہونے میں حرج نہیں ، اور فتاوٰی میں ہے کہ پانی کے حوض میں اگر کسی شخص نے اپنا ناپاك ہاتھ ڈالا اور اس حوض میں پانی نالی سے آرہا ہے اور لوگ اس حوض سے مسلسل چُلّو بھر کر پانی لے رہے ہیں تو یہ حوض ناپاك نہ ہوگا۔ چھوٹا حوض جب ناپاك ہوا اور اس میں پانی ایك طرف سے داخل ہو کر دوسری طرف سے نکل گیا تو اس میں کئی اقوال ہیں ، صدر الشہید نے فرمایا مختاریہ ہے کہ یہ پاك ہے خواہ اس سے اتنی مقدار میں پانی نہ نکلا ہو جتنا کہ اس میں موجود ہے ، اور یہی حکم کنویں کا ہے اور حوض بھر کر کنارے سے نکل گیا اور بہتا رہا یہاں تك کہ مشجرہ تك پہنچ گیا تو پاك ہوجائے گا ، اور ایك ہاتھ یا دو ہاتھ پاك نہ ہوگا ، اور اگر اُس نہر سے پانی نکلا جس سے حوض میں داخل ہُوا تھا تو پاك نہ ہوگا اھ تو ان کا قول “ ولو امتلأ الحوض “ میرے پاس خلاصہ کے قدیم نسخہ میں یہ ایسا ہی واؤ کے ساتھ ہے فاء کے ساتھ نہیں ، یہ نہ تو صدر الشہید کے قول کا تتمہ ہے اور نہ مختار کے تحت داخل ہے اور ہم نے ہندیہ سے محیط سے صدر الشہید سے نقل کیا کہ وہ بہتے ہی پاك ہوجائیگا ، اور انہوں نے وعدہ کیا کہ اس میں کئی اقوال ہیں جو آئیں گے تو اگر یہ تتمہ ہوتا تو صرف ایك ہی قول ذکر کرتے تو لازم ہے کہ یہ قولِ مختار کے مقابل ہے اور جو فتاوٰی سے انہوں نے نقل کیا اس کو دوسرا قول قرار دینا صحیح نہیں ، کیونکہ کلام اُس

التجرید فان کونھا لا تسقر لیس الا للغرف المتدارك فلیس فی الخلاصۃ اختیار تخصیص الجریان باکثر من ذراعین حتی یعکر علیہ بمخالفتہ اطلاقھم وانما حکاہ قولا وجعل المختار ھو الاطلاق اما عبارتا الظھیریۃ الا خیرتان فاقول ھما فیما دخل الماء الحوض وملأہ حتی طش منہ علی جوانبہ علی وجہ الانتضاح الخفیف اللازم للامتلاء بدخول قوی عنیف ولا یصدق علیہ السیلان من الجانب الاٰخر(۱)فلیس فیھما ماینافی عبارتہ(۲)الاولی الا تری الی قولہ فی الثالثۃ لایطھر مالم یخرج من جانب اخرنا ط الطھارۃ بمجرد الخروج فعلم ان ماذکر لایسمی خروجا من جانب اٰخر وما ھو الا الانتضاح الذی ذکرنا ھکذا ینبغی ان یفھم کلام العلماء ولله الحمد ،

وبہ ظہران(۳)قول العلامۃ ش فی صدر المسألۃ حتی عـــہ طف من جوانبھا حقہ                                 

حوض میں ہے جو ناپاك ہوگیا اور وہ اُس کے ناپاك نہ ہونے کی صورت ہے اور اسی کی مثل تجرید سے انہوں نے نقل کیا ، کیونکہ اس کا برقرار نہ رہنا تسلسل سے چُلّو بھرنے کی ہی وجہ سے ہے ، تو خلاصہ میں دو ہاتھ سے زائد جاری ہونے کی تخصیص کو اختیار نہیں کیا ، اگر ایسا ہوتا تو کہا جاسکتا تھا کہ وہ ان کے اطلاقات کی مخالفت کر رہے ہیں ، انہوں نے تو اس کو محض حکایت کیا ہے ، اور مختار اطلاق ہی کو قرار دیا ہے ، اور ظہیریہ کی دو آخری عبارتوں کے متعلق میں کہتا ہوں یہ دونوں اُس صورت سے متعلق ہیں جبکہ پانی حوض میں داخل ہوا اور اس کو بھر دیا اور اس کے کناروں سے آہستہ آہستہ چھلکنے لگا یہ چیز عام طور پر اس وقت ہوتی ہے جب حوض میں پانی یك دم سختی کے ساتھ داخل ہوتا ہے ، اور اس پر دوسری جانب سے بہنا صادق نہیں آتا ہے ، تو ان میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو ان کی پہلی عبارت کے منافی ہو ، چنانچہ وہ تیسری صورت کے بارے میں فرماتے ہیں “ وہ اس وقت تك پاك نہ ہوگا جب تك دوسری طرف سے خارج

عـــہ لم ارھذا الفعل ولا مصدرہ فی الصحاح ولا الصراح ولا المختار ولا القاموس ولا تاج العروس ولا مفردات الراغب ولا نھایۃ ابن الاثیر ولا الدر النثیر ولا مجمع البحار ولا المصباح المنیر انما فی القاموس طُفّ المکوك والاناء

اس فعل اور اس کے مصدر کو میں نے صحاح ، صراح ، مختار ، قاموس ، تاج العروس ، مفرداتِ راغب ، نہایہ ابن اثیر ، درنثیر ، مجمع البحار اور مصباح المنیر میں نہیں پایا۔ قاموس میں اتنا ہی ہے کہ برتن اور پیمانے کا طَف ،  طفَف(حرکت کے ساتھ)اور طَفاف

ان یقول حتی سال من الجانب الاٰخر فربما لایزید ماذکر علی الانتضاح اولا یبلغہ ولا(۱)حاجۃ الی السیلان من جمیع الجوانب انما اللازم الخروج من جھۃ المقابل للدخول فلو(۲)کان الاناء مائلا فی ارض غیر مستویۃ وادخل فیہ الماء من جانبہ العالی وخرج من السافل کفی نعم لوصب فی الجانب السافل فعاد منہ لم یکف کما فی اٰخر عبارۃ الخلاصۃ وبالله التوفیق۔                                                                                                         

اور اسی سے یہ بھی ظاہر ہوگیا کہ علامہ ش کی گفتگو مسئلہ کی ابتدا میں حتی طف من جوانبھا اس کی بجائے یوں کہنا چاہئے تھا کہ حتی سال من الجانب الاٰخر ، تو جو انہوں نے ذکر کیا ہے وہ چھینٹوں سے نہیں بڑھے گا یا اس تك نہیں پہنچے گا ، اور تمام کناروں سے بہنے کی حاجت نہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ جس طرف سے پانی داخل ہوا ہو اس کی مخالف جہت سے بہہ نکلے ، اب اگر برتن کسی ناہموار زمین پر ہے اور ایك طرف کو جھکا ہوا ہے اور اس میں پانی اوپر کی طرف سے داخل ہو کر نچلی طرف سے نکل جائے تو کافی ہے ، ہاں اگر نچلے حصہ میں بہایا جائے اور اُس سے واپس آجائے تو کافی نہ ہوگا جیسا کہ خلاصہ کی عبارت کے آخر میں ہے وبالله التوفیق۔ (ت)

 

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

وطففہ محرکۃ وطفافہ ویکسر ما ملاء اصبارہ او ما بقی فیہ بعد مسح رأسہ او ھو جمامہ اوملؤہ واناء طفّان بلغ الکیل طفافہ اھ فی تاج العروس ھذا طف المکیال وطفافہ اذا قارب ملأہ اھ وقولہ اصبارہ ای جوانبہ وجمامہ ما علی رأسہ فوق طفافہ ویکون ذلك فی الدقیق ونحوہ یعلو رأسہ بعد امتلائہ ١٢ منہ غفرلہ۔ (م)    

(طا کو کسرہ بھی دیا جاتا ہے)اس کو کہا جاتا ہے جو اس کے کناروں کو بھر دے یا جو برتن کے سر پر ہاتھ پھیرنے کے بعد باقی بچ جائے یا اس کا ابھرنا ہے یا بھرنا ہے اور اناء طفاف اس برتن کو کہا جاتا ہے جو مقرر ناپ تك بھر جائے اھ تاج العروس میں ہے کہ کہا جاتا ہے “ یہ پیمانے کا طف ہے اور اس کا طفاف ہے “ ۔ یہ اس وقت بولا جاتا ہے جب پیمانہ بھرنے کے قریب ہو اھ اور قاموس نے “ اصبارہ “ جو کہا ہے تو اس سے مراد اس کے اطراف ہیں ، اور “ جمامہ “ سے مراد وہ ہے جو برتن بھرنے کے بعد اور اُبھرا ہو اور یہ چیز آٹے وغیرہ میں پائی جاتی ہے کہ برتن بھرنے کے بعد اوپر تك اٹھا ہوتا ہے ۱۲ منہ غفرلہ(ت)

اصل ۵ : اقول یہاں سے ظاہر ہوا کہ(۱)کسی محل کے جوف میں پانی کی حرکت اگرچہ گز وں ہو اُس محل کے حق میں جریان نہ ٹھہرے گی اُس کے بطن میں پانی کی جنبش اگرچہ باہر سے داخل ہونے پر ہوئی مگر اُس سے خارج تو نہ ہوا تو جریان کے دو رکن نہ پائے گئے مگر اُس محل کے اندر اگر دوسرا محل صغیر اور ہو اور پانی اس میں جاکر اُسے ابال دے تو اس کے حق میں ضرور جریان ہوجائیگا کہ اس میں سب ارکان متحقق ہوگئے اگرچہ دوسرے کے جوف سے خروج نہ ہو مثلاً دیگ میں ایك کٹورا رکھا ہے کٹورے میں ایك مینگنی پڑگئی وہ نکال کر پھینك دی اور کٹورے پر پانی بہایا کہ اُبل کر نکل گیا مگر دیگ سے نکلنا کیا معنی وہ بھری بھی نہیں تو بے شك کٹورا اور اس کا پانی پاك ہوگیا کہ زمین پر یا دیگ کے اندر رکھے ہونے کو حکم میں کچھ دخل نہیں وھذا ظاھر جدا(اور یہ بہت واضح ہے۔ ت(

اصل ۶ : اقول : اس جریان سے اگرچہ طہارت ہوجائے گی اور نجاست(۲)مرئیہ تھی اور نکال لی یا غیر مرئیہ تھی تو مطلقًا  ہمیشہ طہارت رہے گی جب تك دوبارہ نجاست عارض نہ ہو مگر اگر نجاست مرئیہ ہے اور نہ نکالی تو حکمِ طہارت اُس وقت تك ہے جب تك یہ جریان باقی ہے پانی تھمتے ہی ظرف اور اس کے اندر کا پانی پھر ناپاك ہوجائیں گے کہ سبب یعنی نجاست موجود ہے اور مانع کہ جریان تھا زائل ہوگیا وھذا ایضا بوضوحہ غنی عن الایضاح(اور یہ بھی اپنے واضح ہونے میں کسی دلیل کا محتاج نہیں۔ ت(منحۃ الخالق میں شرح ہدیہ ابن العماد لسیدی عبدالغنی النابلسی قدس سرہ القدسی سے ہے :

 



[1]         خلاصۃ الفتاوٰ ی  الجنس الاول فی الحیاض  نولکشور لکھنؤ ۱ / ۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن