دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

الحدود بحضرۃ امینی القاضی فاذا وقفا علیہا فقا لا ھذہ حدود دار شہدنا بہ لہذا المدعی یرجعون الی القاضی ویشھد الامینان انھما وقفا وشھدا باسماء الحدود فحینئذ یقضی بالدار وکذاالقریۃ والحانوت وجمیع الضیاعات[1]۔

قاضی کے امینوں کی موجودگی میں گھر کی حدوں کی شناخت کرائیں جب وہ گواہ گھر کی حدوں پر واقف ہوئے اور کہا کہ یہی حدیں ہیں اس گھر کی جس کی گواہی ہم نے اس مدعی کےلئے دی ہے، اب یہ قاضی کے پاس لوٹ آئیں گے اور دونوں امین اس بات کی گواہی دیں گے کہ ان گواہوں نے گھر اور اس کی حدوں پر ہم کو واقف کیا ہے تو قاضی اس گھر کا فیصلہ مدعی کے حق میں کردے گا اور یہی حکم ہے گاؤں، دکانوں اور تمام غیر منقول جائدادوں کا۔(ت)

جامع الرموز میں ہے:

فیہ رمز الٰی انہ یحدولو مشہورا وھذا عندہ خلافا لھما فلو لم یحد وقضی بصحۃ ذٰلك نفذ[2]۔

اس میں اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ مدعی کی جانب سے حدودکو بیان کیا جائے گا اگرچہ (حدود ) مشہور ہو، یہ امام ابو حنیفہ کے نزدیك ہے بخلاف صاحبین کے، چنانچہ اگر بیان حدود کے بغیر قاضی نے صحت دعوٰی کا فیصلہ دے دیا تو (صاحبین کے نزدیك ) نافذ ہوجائے گا۔(ت)

مگر صرف جامع الفصولین میں اپنی رائے یہ تحریر فرمائی کہ اگر شاہدین ملك متنازع فیہ کی شہادت دیں اور مدعی ومدعاعلیہ کا اتفاق ہو کہ جس دار کی انہوں نے شہادت دی ہے وہی متنازع فیہ ہے تو اصل دار میں شہادت قبول ہونا مناسب معلوم ہوتا ہے اولا برمزف ش فتاوٰی امام رشید الدین سے نقل کیا شہادتھم بالملك بلا ذکر الحدود لاتقبل[3] (حدود کو بیان کئے بغیر ملکیت پر ان کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی۔ت) پھر اپنی بحث ذکرکی کہ:

اقول: الغرض ھو التمیز عند القاضی، فینبغی ان یصح حکمہ بحسب ماتمیز

میں کہتا ہوں غرض تویہ ہے کہ وہ (دار) قاضی کے نزدیك ممتاز ہوجائے لہذا اس کا فیصلہ ممتاز شے کی حد تك صحیح ہونا چاہئے، چنانچہ

 


 

 



[1] جامع الفصولین الفصل السابع فی تحدید العقارالخ اسلامی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۰۲

[2] جامع الرموز کتا ب الدعوٰی مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ۴ /۴۶۷

[3] جامع الفصولین الفصل السابع فی تحدید العقار اسلامی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۰۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن