دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

الاسلام لوالمدعی علیہ مسلما وعدم قرابۃ ولاد او زوجیۃ اوعداوۃ دنیویۃ اودفع مغرم اوجرمغنم[1]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

ہونا چنانچہ اگر مدعا علیہ مسلمان ہو تو شاہد کا مسلمان ہونا شرط ہوگا(نیز یہ بھی شرط ہے کہ) شاہد کو مشہودلہ کے ساتھ ولادت یا زوجیت کے اعتبار سے قرابت حاصل نہ ہو اور نہ ہی کوئی دنیوی عداوت ہو،اور شاہدکو اس گواہی سےدفع تاوان یا حصول منفعت جیسی سہولت بھی حاصل نہ ہوتی ہو۔(ت )

مسئلہ۲:                   ازرامپور مرسلہ مولانا ظہور الحسن صاحب ومولوی ارشد علی صاحب                               ۲۸ذوالقعدہ ۱۳۱۹ھ

سوال از حضرت مولونامولوی احمدرضاخان صاحب، فتوی محررہ مولوی منور علی صاحب دربارہ مقدمہ فردوس بیگم مدعیہ میں جو جناب والانے یہ لفظ تحریر فرماکرمہر کی ہے: اگر شہادت شہود مندرجہ سوال جامع شرائط شہادت ہے توفیصلہ بحق مدعیہ ہونا چاہئے،آیا شرائط شہادت میں سے تعیین مشہود بہ ساتھ حدود بیان کرنے کے اگر مشہود بہ اراضی یا مکان ہو ہے یا نہیں؟اور صرف مکان متنازعہ بول دینا بلا بیان حدودصحت شہادت کے واسطے کافی ہے یانہیں؟اور تعیین مشہود علیہ ومشہور لہ ساتھ ذکر اسم اب وجد کے اگر مشہورین میں سے نہ ہوں شرط شہادت ہے یانہیں؟اور لفظ اشھد شہادت کے لئے ضروری ہے یانہیں ؟ اگر یوں شہادت لی جاتی ہو کہ گواہ سے اول یوں حلف لیا اشھد باﷲ سچ کہوں گا بعدہ اس سے دریافت کیا فلاں مقدمہ میں کیا جانتے ہو اس نے بیان شروع کردیا اور اس بیان میں اشھد یا شہادت دیتا ہوں یا گواہی دیتا ہوں کہ ایسا ہے نہ کہا تو یہ شہادت قابل قبول ہے یانہیں؟اور ایسی شہادت کی بناپر اگر قاضی فیصلہ کردے تو وہ فیصلہ قابل نفاذ ہے یانہیں؟بینواتوجروا(بیان کیجئے اور اجر دئے جاؤگے۔ت)

الجواب:

فقیر غفرلہ المولی القدیر نے اس فتوٰی پر اپنی تحریر جداگانہ لکھی ہے اور اس میں بحکم احتیاط جس کا لحاظ فتوٰی میں خصوصًا اس زمانہ شیوع جہل میں اہم ضروریات سے ہے صراحۃً یہ قید ذکرکی کہ دونوں گواہان مدعیہ اگر جامع شرائط شہادت ہیں اور ان کا بیان حاکم مجوز کے سامنے حسب شرائط ہولیا ہے تو بیع بنام فردوس بیگم ضرور ثابت ہے اس میں تمام شرائط تحمل شہادت وجملہ شرائط ادائے شہادت وجمیع شرائط صحت دعوٰی سب کی طرف اشارہ تھا کہ حقوق العباد میں تقدم دعوٰی خود شرط شہادت ہے تو بے صحت دعوٰی شہادت ہر گز مسموع نہیں، فقیرکو معلوم تھا کہ جہل شائع ہے اور اجتماع شرائط کم متوقع ومن لم یعرف اھل زمانہ فھو جاہل[2] 


 

 



[1] درمختار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۰

[2] درمختار باب الوتر والنوافل مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن