30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اقامت بینہ کردے جیساکہ یہاں واقع ہوا فورًا مقدمہ اپنی نہایت کو پہنچتا اور حاکم پر فرض ہوتا ہے کہ مدعی کو ڈگری دے۔در مختار میں ہے:
|
قال ذوالید ھذا المدعی بہ منقولا کان او عقار ااودعنیہ او اعارنیہ او اٰجر نیہ او رھننیہ زیدالغائب وبرھن علی ماذکر،دفعت خصومۃ المدعی للملك المطلق[1] ۔(ملخصًا) |
قابض نے کہا کہ مدعی جس چیز کا دعوٰی کر رہا ہے اس کو میرے پاس زید نے جو غیر حاضر ہے نے امانت رکھا یا کہے اس نے عاریتًا یا اجرت پر دیا یا رہن رکھا ہے وہ چیز منقولہ ہو یا غیر منقولہ،او مدعی نے گواہی پیش کی ہو تو اس چیزمیں مدعی کا دعوٰی ملك مطلق کے طور پر ثابت رہے گا(ملخصًا)۔(ت) |
ہندیہ میں ہے:
|
وان لم یقم البینۃ فھو خصم فی ظاہر الروایۃ عن اصحابنا رحمھم اﷲ تعالٰی کذافی المحیط [2]۔ |
اگرچہ مدعی گواہی پیش نہ کرے تب بھی ظاہر روایت کے مطابق وہ فریق ہوگا جیسا کہ ہمارے اصحاب سے مروی ہے، محیط میں یوں ہے(ت) |
اس فلاں کو(کہ زینب وکلثوم ہیں)مدعا علیہ بنانا اور اس کے لئے مقدمے کو روکنا صراحۃً شرع مطہر کے خلاف و گناہ ہوا۔غمز العیون میں ہے:
|
یجب علی القاضی الحکم بمقتضی الدعوی عند قیام البینۃ علی سبیل الفور فلو اخر اثم لترکہ الواجب و ھو قضاؤہ بھا ویعزل ویعزر کما فی جامع الفصولین [3]۔ |
دعوٰی پر جب گواہی ہوگئی تو قاضی پر لازم ہے کہ وہ فورًا دعوٰی کے مطابق فیصلہ دے اگر وہ تاخیر کرے تو گنہگار ہوگا او وہ قابل معزول و تعزیر ہوگا جیسا کہ جامع الفصولین میں ہے۔(ت) |
طرہ یہ کہ زینب وکلثوم اس دعوٰی تخلیہ کی مدعا علیہ بن نہیں سکتیں کہ مکان ان کے قبضہ میں نہیں،غیر قابض سے تخلیہ چاہنا کیا معنی،نہ غیر ذی الید پر غیر فعل کا دعوٰی ہوسکے۔اشباہ میں ہے:
|
الدعوی علی غیر ذی الید لا تسمع |
غیر قابض پر دعوٰی قابل سماعت نہ ہوگا الّا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع