دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

علی ظھرہ لھم ذٰلك [1]۔واﷲتعالٰی اعلم۔

چھت پر گرے تو ان کو جائز ہوگا۔واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ۱۵۲:                               ازریاست رامپور محلہ شاہ شور مرسلہ جناب مولٰنا مولوی محمد سلامت اﷲصاحب              ۲۳/ صفر ۱۳۲۲ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك مکان مع چند دکاکین منجملہ مکانات اپنے کے بتعیین ہر چہار حدود جس کے سمت شرق و سمت شمال میں دیگر مکانات واقف تحریر ہیں وقف کیا اور متولی اس کا بکر کو کردیا،بکر کی جانب سے کرایہ دار موقوفہ میں کرایہ پر رہتے ہیں اور بکر بوصولی زر کرایہ مصرف خیرکرتا ہے ایك جزو مکان منجملہ موقوفہ کے کرایہ پر عمرو کو بکر متولی نے بوساطت خالد کے دیا اس نے سات مہینے کا کرایہ ادا نہ کیا تو بکر نے دعوٰی تخلیہ کاکیا،عمر ومنکر ہو ا او ر ظاہر کیا کہ زینب و کلثوم سے کرایہ پر لیا ہے،عدالت نے حکمًا زینب وکلثوم کو بھی بکر متولی سے مدعا علیہما بنوایا۔زینب وکلثوم کا بیان یہ ہے کہ یہ مکان متنازعہ متروکہ محسن پدر واقف کا ہے،بعد فوت محسن مذکور کے ایك زید او دوسرا حسن پدر مایاں دوابن اور مسماۃ ہندہ زوجہ سہ کس وارث مع الحصرر ہے،اول حسن فوت ہوا اسکے وارث زید اخ،اور ہندہ ام و مایاں دو بنات پھر ہندہ فوت ہوئی زید پسر اس کا وارث رہا،شیئ متروکہ وقف مشاع ہوا کہ وہ کسی طرح جائز نہیں،اورعمرو ہمارا کرایہ دار ہے،بجواب اس کے متولی نے لکھا کہ مورث مدعا علیہما مقربر ملکیت واقف رہا ہے اور مدعا علیہما کو بھی وقف اور دیگر مکانات واقف تسلیم ہیں،زینب و کلثوم سے ثبوت طلب ہوا مدعا علیہما نے ایك بیعنامہ اسمی محسن پیش کیا جو مدعی کو تسلیم نہیں ہے اور جو گواہ پیش کئے ہیں وہ سماعی ہیں۔ مدعی نے ثبوت تسلیم وقف وملکیت وقف جو مکانات جانب شرق و شمال بعد فوت واقف کے و عزیز عم و وارث بالحصر واقف سے مدعا علیہما نے خرید ی ہیں جس کے بیع نامہ کے حد غرب میں مکان موقوفہ تحریر ہے پیش کیا اور گواہ جن کو عدالت نے بھی ثقات تسلیم کیا ہے بر ثبوت دادن مکان متنازعہ پر کرایہ بہ عمرو واقرار حسن پدر مدعا علیہما بملکیت واقف قبل از وقف سماعت کرائے ہیں جس کے بیان سے ثبوت بخوبی ہے جب کہ مکانات ملحقہ موقوفہ مدعا علیہما نے بہ تسلیم ملك واقف و تسلیم وقف حسب صراحت صدر خریدے ہیں جن کابیع نامہ متولی نے پیش کیا ہے اور گواہان متولی سے کرایہ پر دینا اور اقرار پدر مدعا علیہما بملك وقف ثابت ہے اور کاغذ وقف جو مسلمہ مدعا علیہما ہے وہ بھی موجود ہے ایسی حالت میں عدالت


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الدعوٰی الباب الحادی عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۱۰۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن