دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

اس کو اپنا مقبوضہ کرکے باغیچہ لگایا ہے اب عمرو نے تھوڑا حصہ پشتہ مذکور کا غیبت میں زید کے کاٹ ڈالا اور بقیہ پشتہ موجود ہے اس میں ایك درخت ناشپاتی کا عمرو نے پشتہ مذکور کھود کر نصب کیا ہے۔صرف غرض عمرو کی ان تصرفات سے یہ ہے کہ پشتہ مذکور کھود کر بدرو مذکور بند کرکے ایك مکان دیوار زید سے ملا کر بنایا جائے،آیا یہ تصرفات مذکورہ عمرو کے جائز ہیں یا ناجائز، حق ہیں یاناحق؟ اور پشتہ ملکیت زید میں داخل ہے یانہیں؟ اور آب جاری بدروکو عمرو بند کرسکتا ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب:

پشتہ قبضہ ہے اور قبضہ دلیل ملک،عمرو جب تك گواہان عادل شرعی ثابت نہ کرے کہ زمین پشتہ اس کی ملك ہے اسے اس کا کھود ناجائز نہیں،اور جب کہ بدر و قدیم سے ہے اور مکان کا ڈھال اس طرف ہمیشہ سے،تو زید کےلئے اس زمین میں پانی بہانے کا حق حاصل ہے،عمرو کو ہرگز جائز نہیں کہ دیوار بنا کر بد رو بند کردے اور کسی طرح اسے پاٹ دے یا اجرائے آب سے منع کرے اس کے یہ سب تصرفات ناحق ہوں گے۔

فی الھندیۃ عن محیط الامام شمس الائمۃ السرخسی عن الامام الفقیۃ ابی اللیث عن مشائخنا قدست اسرارھم انہم استحسنوا ان المیزاب اذاکان قدیما وکان تصویب السطح الی دارہ وعلم ان التصویب قدیم ولیس بمحدث ان یجعل لہ حق التسییل [1]اھ وفیہا عن البدائع لواراداھل الداران یبنواحائطا لیسدوا مسیلہ اوارادوا ان ینقلو المیزاب من موضعہ او یر فعوہ او یسفلوہ لم یکن لھم ذلك ولو بنی اھل الدار بنا لیسیل میزابہ

ہندیہ میں امام شمس الائمہ سرخسی سے انہوں نے امام فقیہ ابواللیث سے انہوں نے ہمارے مشائخ قدست اسرارھم سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے قدیم پرنالہ جس کا پانی دوسرے کی حویلی کی چھت پر گرتا ہے،اور واضح طور پر معلوم ہو کہ یہ پرنالہ قدیم ہے جدید نہیں ہےکے متعلق استحسان کے طور پر فرمایا کہ اس پرنالہ والے کو حق ہے کہ وہ اس کو بہاؤ کے لئے قائم رکھے اھ،اور اس میں بدائع سے منقول ہے کہ اگر حویلی والےاس پرنالہ کاپانی روکنے کے لیے دیوار بنانا چاہیں یا اس پرنالہ کو وہاں سے ہٹانا چاہیں یا اونچا نیچا کرنا چاہیں تو ان کو یہ اختیار نہیں ہوگا ہاں اگر حویلی والے کوئی ایسی عمارت بنائیں جس کا پرنالہ اس کی

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الدعوٰی الباب الحادی عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۱۰۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن