دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

نہیں،لہذا ان کے ذکر کی حاجت نہ جانی اور صرف دو کے بیان پر اقتصار فرمایا ایسی کمی سے فیصلہ پر کوئی اثر نہیں پڑسکتا۔

جواب سوال چہارم

فیصلہ قابل منسوخی ہے۔واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ۱۵۰:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ لطافت حسین نے شمس النساء سے ایك لاکھ اسی ہزار ٹکے کا دینار سرخ پر جس کے سکہ وقت سے پانچ ہزار چھ سو بیس روپے ہوتے ہیں نکاح کیا،۲۳ سال کے بعد اپنی ہمشیرہ مصاحب جان کے پاس ایك جزو مکان رہن رکھ کر دو ہزار دو سواکتالیس روپے قرض لئے ارو رہن نامہ میں لکھا کہ مکان اپنے قبضہ سے نکال کر قبضہ مرتہنہ میں دیا حالانکہ مکان ایك لمحہ کو بھی خالی نہ کیا،دو سال کے بعد لطافت حسین نے نومبر    ۷۷ ؁ء میں دو سو کے قرضے اپنے ذمے چھوڑ کر وفات پائی،جائداد حسب رواج برادری کے متوفی کی اولاد ذکور نہ ہوتو زوجہ قابض و متصرف ہوتی ہے قبضہ شمس النساء میں آئی،اب مصاحب جان اپنے دین کے مدعی ہے اور زوجہ دین مہر کے مطالبہ میں اپنے قبضہ ورواج مذکور سے استناد کرتی ہے،اس صورت میں کس کا دین شرعًا مقدم رہے گا ارو دین مہر کو دیگر دیون پر ترجیح ہے یانہیں اور شمس النساء کے بر بنائے رواج مذکور قبض وتصرف ہونا یا اس کا دین دین مصاحب جان سے پیشتر کا ہونا دعوٰی مصاحب جان کا مانع سماعت ہے یانہیں؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

اگر مصاحب جان نے رہن مع القبض کا دعوٰی کیا یعنی دعوی اس بیان سے واقع ہواکہ وہ جز و مکان لطافت حسین نے میرے پاس رہن رکہا اور مجھے قبضہ دلادیا تھا پھر ثبوت میں لطافت حسین کے اس اقرار قبضہ پر جو رہن نامہ مذکور ہے گواہ شرعی دے دے اگرچہ خاص قبضہ کا ثبوت نہ دے سکے تو اس کا دعوٰی بیشك ثابت ہے،رہن صحیح وتام و نافذ مانا جائے گا اور مکان پر اس کا قبضہ رہنا مرتہنہ کی طرف سے بطور عاریت خیال کریں گے۔علامہ شامی قد س سرہ السامی عقود الدریہ فی تنقیح الفتاوٰی الحامدیہ میں فرماتے ہیں:

رہن دارہ واعترف بالقبض الاانہ لم یتصل بہ القبض فاذا تصادقا علی القبض والا قباض یؤخذ باقرارہ من رہن جواہر الفتاوی

مکان رہن رکھا اور قبضہ دینے کا اعتراف کیا مگر عملًا قبضہ نہ ہوا توجب دونوں فریق قبضہ لینے اور دینے پر متفق ہیں تو راہن کے اقرار کو لیا جائے گا،ایك شخص نے مکان رہن رکھا اور خود راہن ہی اس میں

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن