دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

فحکم بھا فیما تثبت فیہ اداء لحق العبد کذا فی درر البحار وشرح المجمع [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

شفعہ والا نہیں ہے تو جس حصہ میں شفعہ ہے اس میں شفعہ کا حکم کیا جائے گا تاکہ بندے کا حق اداہوسکے۔دررالبحار اور شرح المجمع میں یونہی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ۱۴۵:از ریاست رامپور جولوں والی املی مسئولہ سید محمد شاہ صاحب سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر ان اسپ در بریلی غرہ شعبان ۱۳۳۰ھ

علمائے کرام سے سوال ہے کہ جو اقرار نسبت بیع کسی شے کے محکمہ رجسٹری میں رو برو ایسے رجسٹرار کے جو فقیہ متقی اورقاضی شہر بھی ہو بمعہ گواہان حسب قا عدہ کرکے تصدیق کرادے،اس کے خلاف بعد اس کے انتقال کے اس کے ورثہ شرعًا یہ کہنے کےمجاز ہیں کہ وہ اقرار غیر صحیح اور فرضی تھا یا نہیں،اور ان کا یہ قول شرعًا معتبر ہوگا یاکیا؟بینواتوجروا۔

الجواب:

صورت مستفسرہ میں ان کا قول معتبر نہیں بلکہ مشتری کہ بیع فرضی ہونے کا منکر ہے اس کا قول معتبر ہے،وارثان بائع کو گواہان شرعی عادل ثقہ سے ثبوت دیناہوگا کہ بیع فرضی تھی اگر ثبوت دے دیں فبہا ورنہ مشتری سے حلف چاہیں تو اس سے قسم لی جائے اگر وہ قسم کھالے کہ بیع فرضی نہ تھی تو ورثاء کا دعوٰی فرضیت رد کردیا جائیگا اور بیع ثابت رہے گی،اور اگر مشتری قسم کھانے سے انکار کردے تو بیع فرضی ثابت ہوگی اور مشتری کو مبیع پر دعوٰی نہ رہے گا۔جامع الفصولین و طحطاوی و ردالمحتار میں ہے:

اقرومات فقال ورثتہ انہ اقر تلجئۃ حلف المقرلہ باﷲ لقد اقرلك اقرارا صحیحا[2]۔

اقر ار کرکے فوت ہوگیا تو اس کے وارثوں نے کہا کہ میت کا یہ اقرار فرضی تھا اس صورت میں مقرلہ یعنی جس کے حق میں اقرار ہے سے قاضی حلف لے کہ کیا تیرے حق میں اسکا اقرار صحیح تھا۔(ت)

پھر ورثاء بائع اگر صرف اس مضمون کی گواہی دیں کہ قبل بیع بائع و مشتری میں قرار داد ہولیا تھا کہ ہم فرضی


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الشفعۃ باب مایبطلہا داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۱۵۷

[2] ردالمحتار کتاب الاقرار داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۴۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن