30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرق نہ کرنے کا منشا کیا ہے۔شہادت محمد حسن پر جملہ اعتراضات اس کا تمام کلام نہ دیکھنے سے ناشی اس کی صدر عبارت یہ ہے:علی گوہر خاں نے کہا اکبر خاں نے دس حصوں سے ایك حصہ چھ قطعہ مکانات میں سے دولھا خاں کے ہاتھ بیچا ہے اس پر فورًا اسمٰعیل خاں نے کہا ان پنچ قطعات مکانات میں سے(مکانات کی جانب اشارہ کیا)جس قیمت کو وہ پڑتے میں آئے میں نے شفعہ میں لیا ایك حصہ کہنے سے ضروریہ معنی بھی محتمل کہ مجموع مکانات سے صرف ایك حصہ بیع ہوا اب نہیں معلوم کہ وہ حصہ کس مکان کا ہے تو اس خبر پر جو طلب ہوئی طلب مجہول ہوئی اور اب یہ یہاں بیان مدعی و بیان شاہد دیگر سب کے خلاف ہو ا،مگر اتفاقًا اس عبارت سے یہ بھی محتمل کہ ہر مکان کے دس حصو ں سے ایك ایك حصہ بیع ہو اور وہی مدعی نے طلب کیا ایك ایك میں سے ایك ایك کا حذف کردینا مستبعد نہیں۔اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
|
" لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِہٖ۟ "[1] ای بین احدواحد۔ |
ہم رسولوں میں سے کسی ایك کا فرق نہیں کرتے یعنی اﷲ تعالٰی کے رسولوں میں ہر ایك ایك میں فرق نہیں کرتے۔(ت) |
عبارت مظہر صرف اسی قدر ہوتی جب بھی اسے مخالف بیان مدعی و بیان گواہ آخر کہنا ٹھیك نہ تھا غایت یہ کہ بوجہ احتمال ناکافی ہوتی مگر محمد حسن خاں نے صرف اسی قدر بیان نہ کیا بلکہ آگے چل کر مطلب صراحۃً کھول دیا جس سے وہ احتمال اٹھ گیا اور کلام بلاشبہ بیان مدعی و شاہد آخر کے مطابق ہوگیا وہ کہتا ہے سواایك ایك سہام مبیعہ کے باقی جملہ مکانات میں سے نو نو سہام اسمٰعیل خان وغلام جعفر خان کے ہیں یہ دعوٰی اسمٰعیل خاں نے پنج قطعات میں سے ایك ایك سہام مبیعہ کا کیا ہے،ان تصریحات کے بعد اعتراضات ابہام و جہالت و مخالفت مدعی و مخالفت شاہد سب خلاف انصاف ہیں۔شفعہ میں تفریق صفقہ مضر نہیں جبکہ مدعی کا حق صرف بعض مبیع میں ہو۔ردالمحتار میں ہے:
|
لون کان شفیعا لاحدھما یاخذ التی ھو شفیعھما اتفاقا لان الصفۃ وان اتحدت فقد اشتملت علی ما فیہ الشفعۃ وعلی مالیست فیہ |
اگر دو رقبوں میں سے ایك میں شفعہ رکھتا ہو تو بالاتفاق اس رقبہ کو ہی لے سکے گا جس میں اس کو شفعہ کا حق ہے،سودا اگرچہ ایك ہے مگر اس کا ایك حصہ شفعہ والا ہے اور دوسرا حصہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع