دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

واقع ہوئے کہ پنج قطعہ مکانات میں سے جو سہام مبیعہ ازروئے پر تے کے پڑیں گے میں نے اسی قیمت کو بحق شفعہ خود لئے اسے وجہ مخالفت دعوٰی و شہادت ٹھہرایا ہے حالانکہ یہ دعوٰی نہیں حکایت الفاظ طلب ہے اور اس میں بھی جو ابہام واقع ہوا ایك ہی سطر بعداسے واضح کردیا ہے کہ فدوی سہام مبیعہ پر پنج قطعات میں سے مدعا علیہ سے بدون قیمت اصلی ازروئے پر تہ کے بحق شفعہ کے طلب کرتا ہے کھل گیا کہ پرتہ ناظر بقیمت ہے نہ کہ ناظر بہ سہام،مع ہذا یہاں ابہام سہام تعیین دعوی و طلب کے منافی ہی نہیں تعین دو قسم:تعین ذات کہ شیئ فی نفسہٖ محدود و مفرز و متمیز ہو،اور تعین قدر کہ اگرچہ مشاع و مخلوط ہے،مگر اس کی مقدار معلوم و معہود ہے۔ہر عاقل جانتا ہے کہ شے مشاع میں تعین دوم ہوسکتا ہے تعین اول بے دفع شیوع ناممکن ہے اور بیع صرف تعین ثانی چاہتی ہے،نہ تعین اول کہ بیع مشاع جائز بالاجماع،اور شفعہ مبیع پر اسی حیثیت موجودہ سے وارد ہوگا مفرز ہے تو مفرز اور مشاع ہے تو مشاع شیوع جب کہ مانع بیع نہیں،مانع طلب و دعوٰی شفعہ بھی نہیں وکل ذٰلك واضح جلی عندکل طالب فضلا عن عالم(یہ طالب علم پر واضح اور روشن ہے چہ جائیکہ جو فاضل ہو۔ت)مدعی نے از روئے پر تہ تو باعتبار ثمن کہا اور جو سہام کا ابہام بنظر ابہام ذات رکھا کہ مشاع ضرور مبہم الذات ہوتا ہے نہ کہ بنظر ابہام قدر بلکہ خود اس کا تعین لفظ مبیعہ سے بتادیا کہ بیع نہ ہوئی مگر معلوم القدر کی،پھر دعوٰی شہادت میں تخالف کدھر سے آیا،غایت یہ کہ شہود نے ابہام ذات کا جدا ذکر نہ کیا،نہ اس کی حاجت تھی کہ وہ شیوع سے مستفاد۔اظہار محمد نبی خاں میں کہیں نہیں کہ مدعی نے مکانات مبیعہ کے پاس جاکر شفعہ طلب کیا بلکہ لکھا ہے کہ فورًا مدعی نے کہا کہ ان پنج قطعات کو(اشارہ مدعی نے کیا تھا)میں نے شفعہ لیا اس وقت عبدالرحمٰن خاں بھی موجودتھا اس کی موجودگی میں یہ سب گفتگو ہوئی تو صاف طلب عندالمشتری بتاتا ہے نہ کہ عند المبیع۔کیا فقط اشارہ اگرچہ دور سے ہو عندیت ہے اس نے تو آگے چل کر اور صاف ترکہاہے کہ اسمٰعیل خاں نے زیر درخت نیب سڑك پرکھڑے ہوکر طلب شفعہ کیا مکانات متنازعہ متفرق ہیں جہاں طلب شفعہ کیا تھا اس جگہ سے سب مکانات دکھتے تھے مدعی نے کل مکان کی جانب اشارہ کیا تھا اور بالفرض اس بیان سے طلب عندالمبیع بھی ثابت ہوتو کیا طلب عندالمشتری کی اس میں صریح تصریح نہیں پھر بیان مدعی و شاہد میں کیا تخالف ہوا۔کیا مدعی کے کلام میں کوئی حرف طلب عند المبیع سے انکار ہے یا طلب عندالمشتری بے طلب عند المبیع یا دونوں اجتماع مسقط شفعہ ہے یا ذکر اول بے ذکر ثانی مخل دعوٰی ہے یا عندالمبیع طلب میں حق زیادہ ملتا عندالمشتری طلب میں کم ہوجاتا ہے پھر اسے شہادۃ علی الزیادۃ سے کیا علاقہ،یا عدم ذکر و ذکر عدم میں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن