30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پڑے میں نے اپنے حق شفعہ میں لیا اور مدعی عرض دعوٰی میں لکھاتا ہے کہ پنج میں سے جو سہام مبیعہ ازروئے پر تہ کے پڑیں گے میں نے اسی قیمت کو بحق شفعہ لئے ہر دونوں بیان مخالف ہیں یا نہیں اور یہ خلاف بیانی محمد نبی خاں کی مبطل شہادت ہے یانہیں،دوسرے محمد نبی خاں نے طلب شفعہ کرنا عندالمبیع اور موجودگی مشتری بیان کی ہے اور مدعی طلب عندالمشتری تحریر کرتا ہے آیا دونوں میں مخالفت ہے یانہیں،اور محمد حسن کی شہادت خلاف اس سبب سے ہوسکتی ہے یانہیں کہ بلحاظ اندراج عرضی دعوٰی مدعی کا طلب شفعہ کرنا نسبت سہام مبیعہ پنج قطعات مندرجہ میں سے دریافت ہوتا ہے اور شہادت محمد حسن سے بلحاظ خبر دینے علی گوہر خاں کے طلب شفعہ کرنا نسبت ایك غیر معین کے پنج قطعات مکانات سے معلوم ہوتا ہے اور نیز شہادت مذکور محمد حسن مجہول شہادت ہے اس کے بیان سے یہ نہیں ثابت ہوتا کہ وہ حصہ کون سے قطعہ سے ہے یا ہر ایك قطعہ سے،اور نیز یہ اعتراض کہ شاہدین کا بیان باہم مختلف ہے محمد نبی خاں طلب شفعہ کرنا نسبت مجموعہ پنج قطعات مکانات کے اور محمد حسن خاں طلب شفعہ نسبت ایك حصہ کے بیان کرتا ہے شرعا عائد ہوسکتا ہے یانہیں؟ فقط۔
اور کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس صورت میں کہ زید نے اپنا ایك سہم منجملہ دس سہام چھ قطعات مکانات سے جو اس کو وراثۃً پہنچا تھا بدست بکر بیع کیا عمرو نے نسبت پانچ مکانات کے کہ عمر وکا شفعہ انہیں پانچ قطعات میں تھا طلب مواثبت و اشہاد کرکے دعوٰی دائر عدالت کیا،اب سوال یہ ہے کہ بوجہ تفریق صفقہ یہ دعوی جائز ہوگا یا ناجائز؟بینوا توجروا۔
اور کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ مکان مذکورہ میں دسواں حصہ زید کا تھا وہ اس نے بدست بکر بیع کیا،دریافت طلب امریہ ہے کہ بعض شاہد نے دسواں حصہ بیع کرنا بیان کیا اور بعض نے یہ کہا زید نے اپنے حصص چھ قطعہ مکانات سے گویا ہر ایك قطعوں میں دس دس سہام قرار دے کر ایك ایك سہم کا بیع کرنا اور طلب شفعہ کرنا بیان کیا یہ اختلاف موجب سقم شہادت ہے یانہیں؟ فقط۔
الجواب:
کاغذات نظر سے گزرے،ابحاث فقہی پر یہاں سے کچھ کہنا ہے مگر نہ تفصیل کی فرصت نہ تطویل کی ضرورت،لہذا چند اجمالی جملوں اشعاری اشاروں پرقناعت عرضی دعوٰی میں محمد اسمٰعیل خان بنام محمد اکبر خاں دعوٰی دہانید،ایك ایك سہام منجملہ دس دس سہام از پنج منزل مکانات مندرجہ بیع نامہ بحق شفعہ محدودات ذیل واقع رامپور گھیر شرف الدین خاں حسب مرسوم عام محاکم زمانہ دعوٰی تامہ واضحہ ہے جس میں نہ کوئی ابہام منافی صحت،نہ بیان شاہدین کو اس سے مخالفت،آگے بیان تفصیل میں یہ لفظ حکایات طلب میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع