30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
للاب لانہ یحتمل القرض والغصب[1]۔ |
کہ بیع باپ کے لئے ہوئی کیونکہ باپ کے مال کو بطور قرض یا غصب استعمال کرنیکا احتمال موجود ہے۔(ت) |
ہیجدہم: تنقیح ۱۱و۱۲شرعًا بیکار ہیں قانونی باتیں ہیں کہ ثابت ہوتیں تو مدعا علیہ کو قانونًا مفید تھیں،نہ ثابت ہوتیں تو اس کا کچھ ضرر نہیں،اب نہ رہی مگر تنقیح ۸،یہ قابل بحث نہیں نہ اسکا ثبوت شرعًا کچھ نافع مدعا علیہ تھا،نہ عدم ثبوت کچھ مضر۔یہ پچاس وجوہ ہیں،تین سے دعوے باطل ہے،۲۹ سے شہادتیں ۱۸ سے تجویز۔اور انہیں کے ضمن میں مراتب سوال کا جواب مع زیادت کثیرہ آگیا اور حکم اخیریہ ہے کہ فیصلہ ججی سراسر بے اصل وواجب الرد ہے اور مدعا علیہما دعوائے باطلہ مدعیان سے یکسر بری۔ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم
مسئلہ۱۴۳: مسئولہ حافظ محمود حسن صاحب ۲۳/رمضان المبارك ۱۳۱۷ھ
زید نے عمرو عطار کو ایك نسخہ دکھلایا کہ اس کی قیمت کیا ہے،اس نے کہا آٹھ آنے،زید نے کہا بنادو آج تیار کر دو،عطار نے کہا دو تین روز میں ہوگا،زید نے کہا تو مجھ کو بذریعہ پارسل بھیج دینا،پارسل جو بیرنگ آیا اس میں قیمت(٭٭)لکھی ہے محصول ۱۲/ بالجملہ اختلاف قیمت کے مقدار میں ہے،زید کہتا ہے ۸/قیمت کہی گئی جس پرمیں نے تیاری کےلئے حکم کیا،اور عمرو فرماتا ہے میں نے(٭٭)کہے تھے،پس قول عندالشرع کس کا معتبر ہے؟بینوا توجروا۔
الجواب:
جو گواہان شرعی سے اپنا دعوٰی ثابت کردے اسی کے حق میں حکم کیا جائےگا،اور اگر دونوں طرف شہادت کافیہ ہو تو عمرو بائع کے گواہ معتبر ہونگے کہ وہ مثبت زیادت ہے اور اگر کوئی گواہان شرعی نہ دے سکے تو زید مشتری سے پہلے حلف لیا جائے واﷲ میں نے عمرو سے(٭٭)کویہ دوانہ خریدی ۸/ کوخریدی تھی،اگر مشتری قسم کھانے سے انکار کرے فیصلہ بحق بائع ہے اور،قسم کھالے تو اب بائع سے حلف لیا جائے کہ واﷲ میں نے یہ دوا زیدکے ہاتھ ۸/ کو نہ بیچی(٭٭)کوبیچی تھی اگر بائع حلف سے انکار کرے فیصلہ بحق مشتری ہوا اور اگر وہ بھی قسم کھالے تو چیز واپس دی جائے او رباہم وہ دونوں مل کر بیع فسخ کرلیں یا حاکم درخواست پرفسخ کردے،
|
فی الدرالمختار اختلف المتبا یعان فی |
درمختار میں ہے فروخت کرنے والے اورخریدار کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع