دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

وجیز کردری وحموی علی الاشباہ میں ہے:

اٰجر المرتہن الرھن من اجنبی بلا اجازۃ الراہن فالغلۃ للمرتھن ویتصدق بھا عندالامام ومحمد کالغاصب یتصدق بالغلۃ و یردھا علی المالك [1] قلت ای ویطیب لہ لانہ نماء مبلکہ اخص الطرفین لانہا تطیب للمرتہن عند الامام الثانی رضی اﷲتعالٰی عنہم فلا یتصدق بشیئ۔

کسی رہن چیز کو مرہن نے راہن کی اجازت کے بغیر اجنبی شخص کو کرایہ پر دے دیا تو کرایہ کی آمدن مرتہن کی ہوگی اور امام ابوحنیفہ اور امام محمد رحمہماا ﷲ تعالٰی کے نزدیك وہ اسے صدقہ کردےگا۔جیسا کہ غاصب مغصوبہ چیز کی آمدن کو صدقہ کرتا ہے یا مالك کو واپس ادا کرتا ہے اھ، میں کہتاہوں یہ آمدن مالك کے لئے طیب ہے کیونکہ اس کی ملکیت کی آمدن ہے،مصنف نے طرفین رحمہا اﷲ تعالٰی کا خصوصیت سے اس لئے ذکر کیا ہے کہ امام ابویوسف رحمہ اﷲتعالٰی کے نزدیك یہ آمدن مرتہن کے لئے طیب ہے لہذا صدقہ نہ کرے۔ (ت)

یہاں اگر ہے تو یہی صورت ہے اس میں زر کرایہ اصل میں مجرا کرنے کا حکم ایسا ہے کہ زید نے عمرو سے پانچ ہزار قرض لئے عمرو نے شخص ثالث بکر سے کچھ ناجائز رقمیں حاصل کیں اب زید کہے میرا قرض ادا ہوگیا کیونکہ تو ایك راہ چلنے سے ناجائز رقم لے چکا،کیا اس میں زید کو مجنوں نہ کہا جائے گا،اگر یہ وجہ اول اس صورت کو شامل تو حکم یقینا باطل،اور اگر یہ مراد کہ یہ اجارہ باذن راہن تھا لہذا وہ مالك اجرت ہوا،اور لی مرہن نے،تو زراصل میں محسوب ہونی چاہئے،تو یہ وجہ نہ رہی بلکہ وجہ دوم ہوگئ،وجہ دوم یہی ہے کہ اجارہ باذن راہن تھا لہذا"رہن باطل اور کرایہ لائق مجرائی،یہ انہیں شہادات باطلہ اشرف علی وغیرہ پر مبنی ہے جن کے وجوہ بطلان روشن ہوگئیں اور جن کو خود مجوز نے ناکافی جانا جیسا کہ ابھی رد ۱۳ میں گزرا۔سوم یہ کہ قبضہ مرتہن ثابت نہیں،اس کی بحث ابھی آتی ہے،قبضہ یقینا ثابت ہے،اور بالفرض نہ سہی تو اس سے کرایہ اصل میں کیوں مجراہونے لگا،غایت یہ کہ یہ غاصب ہو اور غاصب کہ مغصوب کو کرایہ پر دے مالك کرایہ خود غاصب ہوگا نہ کہ مغصوب منہ جیسا کہ ابھی گزرا،ہاں اجارہ باذن راہن ثابت ہونا درکار تھا تو یہ بھی وجہ دوم ہے کہ باطل ہے،بالجملہ اصلًا کوئی تنقیح بحق مدعیان ثبوت کا نام بھی نہیں رکھتی۔

پانزدہم: تنقیح ۷ بلاشبہہ بحق مدعیا علیہ ثابت ہے جس کا بیان ابطال دعوٰی کی وجہ اول


 

 



[1] غمز عیون البصائر بحوالہ البزازیہ مع الاشباہ والنظائر،الفن الثالث کتاب الرھن ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۱۳۔۱۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن