دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

کا تھا،اس واقعہ کے یادرکھنے کا ذریعہ یہ ہے کہ ۱۴کا سودٹھہراتھا حالانکہ مسلمان کبھی سود نہیں لیتے ہیں"جو ایسا بیبیاك ہواسے اخفا کیا معنی،لہذا یہ تمام بیانات تصنیف شدہ ہیں۔

ہشتم: تنیقح ۴ کے متعلق جن شہادتوں اور ان کے بالترتیب بیانوں سے استدلال کیا ان کے بکثرت ابطال مباحث سابقہ میں گزرے حاجت اعادہ نہیں،اس تنقیح کا ایك حرف بھی بحق مدعیان ثابت نہیں مگر غنیمت ہے کہ تجویز نے ان تمام شہادتوں کو خود ہی ناکافی مانا کہ"اس رقم اقرار ی کے ایصال بوجہ تائید شہادت تحریری کے میں ثابت قرار دیتا ہوں"یعنی وہ نہ ہوتی تو میں ان گواہیوں کونہ مانتا معلوم ہوا کہ سب گواہیاں ناکافی ہیں،شہادت تحریری کیا ہے وہی رسید بہی جس کی ردی حالت اوپر گزری اور پوری تفصیل بعونہ تعالٰی آگے آتی ہے تو مؤید رہا نہ مؤید اور ثبوت تنقیح باطل ومسترد۔

نہم: ذی علم مجوز نے مدعیوں اور شاہدوں اور رسید بہی جن کے کاذب ہونے کی ایك اور دلیل ظاہر کی جو ہمارے خیال میں بھی نہ تھی فرمایا"منجملہ رقم مودی بنام کرایہ(٭٭)کی ایسی رقم ہے جس کے متعلق مدعیان نے کوئی رسید پیش نہ کی،اور تحریر کرتے ہیں کہ مدعا علیہ نے براہ بدنیتی اس رقم کی رسیدات نہ دیں جو کتاب رسیدات مدعیان نے پیش کی اس میں سوائے رقم(٭٭)کے باقی رقوم درج ہیں"لیکن مدعیان و گوہان و رسید بہی صرف اخیر ۷ ماہ کی رقم(٭٭)کی رسید نہ دینی بتاتے ہیں تو بیان ذی علم مجوز کے مقابل سب جھوٹے ہیں،یہاں سے اندازہ ہوسکتاہے کہ تجویز کس اعلٰی درجہ بیداری مغزی پر ہے جس نے ان سب کے ایسے اغلاط پر مفید عــــــہ روشنی ڈالی۔

دہم: رسیدات جن پر بلفظ عبدالغافر خان دستخط ہیں ان کے نوشتہ عبدالغافر ہونے کا یہ ثبوت کہ اتنے گواہوں نے ان دستخطوں کا خط پہچانا اور اتنے کاغذات کچہری کے دستخطوں سے دستخط ملے لہذا یقینا مدعا علیہ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہیں،محض خلاف شرع باطل ہے کتب مذہب میں تصریحات قاہرہ ہیں کہ خط مشابہ خط ہوتا ہے اور بن سکتا ہے اور یہ کہ اس پر اعتماد جائز نہیں اور یہ کہ قاضی اس پر فیصلہ نہیں دے سکتا بنانے والوں کا جسے تجربہ ہو اور وہ جانتا ہے کہ ایسا بنا لیتے ہیں کہ خود صاحب خط کو دیکھ کر اشتباہ ہوجاتا ہے اور وہ تمیز نہیں کرسکتا کہ میرا لکھا ہے یا دوسرے کا،پھر اوروں کی شناخت کیا چیز ہے۔ہدایہ میں ہے:الخط یشبہ الخط فلا یعتبر[1] (خط ایك دوسرے

عــــــہ: خط کشیدہ لفظ اندازہ سے بنایا گیا۔


 

 



[1] الہدایہ کتاب الشہادات مطبع یوسفی لکھنؤ ۲/ ۱۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن