دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

خاں میں سابق پہنچی ہوئی رقم(٭٭)لکھی ہے اور(٭٭)حال کی ملاکر(٭٭)یہ دعوی و دیگر شہادت ورسید بہی سب کے خلاف ہے اور اظہار مظہر حسین میں اولًا رقم سابق(٭٭)اور چند سطر کے بعد(٭٭)ہے یہ تناقض ہے اگر ان رقوم میں خطائے نقلی ہو تو یہ تین وجہیں اختلاف دعوی شہادت واختلاف شاہدیں وتناقض شاہد میں اور اضافہ ہوں گی۔

بست ودوم:(حالت گواہان)(۱)موتی شاہ(۲)غفران اقراری سزا یافتہ ہیں(۳)عجائب الدین خاں پتنگ ساز پتنگ فروش گواہی پیشہ ہے(۴)حیدر علی خاں گواہی پیشہ ہے(۵)احمد خاں ولد میاں خاں باجہ فروش ہے(۶)محمدر ضاخاں(۷)مظہر حسین بنیوں کے یہاں سود کے تقاضے اور وصول کرکے لانے پر کم درجے کے نوکر ہیں(۸)عبدالعزیز خاں وثائق نویس ہیں،اور صحیح مسلم شریف میں امیر المومنین مولی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم سے ہے:

لعن رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اکل الربا ومؤکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء[1]۔

رسول اﷲصلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی سود کھانے والے اورکھلانے والے اور اس کاکاغذ لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر۔اور فرمایا وہ سب برابر ہیں۔(ت)

(۹)ولی خاں(۱۰)عبدالرحیم خان(۱۱)اشرف علی خاں(۱۲)محمدر بشیر(۱۳)مظہر حسین(۱۴)نجف علی خاں سب جاہل و ناخواندہ ہیں بلکہ اظہر یہ کہ ان میں اکثریا سب اپنے ضروری فرائض سے آگاہ نہ ہوں اور جو اس قدر بھی فقہ نہ سیکھے اس کی شہادت مردود ہے۔ مجبتٰی شرح قدوری و نہر الفائق ودرمختار باب التعزیر میں ہے:

من ترك الاشتغال بالفقہ لاتقبل شہادتہ والمراد مایجب علیہ تعلمہ [2]۔

جس نے فقہ سے مشغولیت ختم کردی اسکی شہادت مقبول نہیں یعنی جس نے واجبی حد تك فقہ سے بھی تعلق نہ رکھا(ت)

(۱۵)سید الطاف علی(۱۶)عبدالرحیم خاں(۱۷)نجن(۱۸)اشرف علیخاں(۱۹)مظہر حسین(۲۰)نجف علی خاں(۲۱)وزیر خاں سب بلاسمن کچہری کے ناخواندہ مہمان ہیں عرف حال میں اہل حیثیت


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب المساقات باب الربو قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۷

[2] درمختار کتاب الحدود باب التعزیر مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن