دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

کتاب تلاش کرکے میں روپیہ خودبھیج دوں گا یا آپ آکر لے جائیں۔نجم کہتا ہے عبدالغافر خاں نے کہا کاغذ پر آپ رسید لے لیں کل کچہری سے آؤں گا تو کتاب پر جب مل جائے گی دستخط کروں گا"حیدر حسین کا بیان ہے کہ کتاب کل میرے پاس بھیج دینا وصول لکھ دوں گا۔

ہیجدہم: احمد خان ولد میان خان گنیشی کو کہتا ہے"گورے چٹے تھے"موتی شاہ کا بیان ہے"گندمی رنگ تھا"جب گواہوں کی حالت قابل اطمینان نہ ہو جیسی یہاں ہے تو اس قسم کے اختلافات پر بھی نظر کی جاتی ہے محیط و ہندیہ میں ہے:

قال ابویوسف اذرأیت الریبۃ فظننت انہم شہود الزور افرق بینھم واسألھم عن المواضع والثیاب و من کان معھم فاذااختلفو افی ذٰلك اعندی اختلاف ابطل بہ الشہادۃ[1]۔

امام ابویوسف رحمہ اﷲ تعالٰی نے فرمایا:جب شك کی بنا پر مجھے یہ گمان ہو کہ گواہ جھوٹے ہیں تو ان دونوں کو جدا کرکے ان سے جگہ اور لباس کے متعلق اور ان کے ساتھ موجود لوگوں کے متعلق سوال کروں گا اگر وہ ان امور میں اختلاف کریں تو میرے نزدیك یہ اختلاف ایسا ہے کہ میں شہادت کو باطل کردوں گا۔(ت)

(تناقض شاہد)نوزدہم: محمدرضاں خاں نے پہلے"معرفت مولچند"بتایا پھر کہا"ص۹ پر یہ عبارت لکھی تھی"مولچند سے وصول ہوا۔

بستم: موتی شاہ نے(٭٭)ماہوار بتایا پھر کہا ۱۴/ سود۔

بست ویکم: سید الطاف علی نے خود اپنی شہادت نقض کردی رقوم سابق ولاحق ومجموعی بیان کرکے کہا"میں نے اسکو نوٹ کرلیا تعداد رقم کی پرسوں میں نے دیکھی ہے اگر نہ دیکھتا تو اس وقت رقم کی شہادت نہ بیان کرسکتا" شاہد کو جب شہادت یاد نہ ہو تو اپنی لکھی یا دداشت کی بناء پر گواہی امام اعظم رضی اﷲتعالٰی عنہ کے نزدیك مطلقًا باطل ہے۔متن تنویر میں ہے:

لایشھد من رأی خطہ ولم یذکرھا[2]۔

جس نے خط دیکھا اور اس کا مضمون یا د نہ ہو تو وہ اس کی شہادت نہ دے۔(ت)

بزدوی وغیرہ نے اسی کو قول امام محمد بتایا تقویم میں اسی صحیح کہا،ردالمحتار میں ہے:


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتب القضاء الباب الخامس نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۳۴۵

[2] درمختار شرح تنویر الابصار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن