30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوئے لیکن موتی شاہ کہتا ہے"۱۴/ کا سود ٹھہراتھا"یہاں یا وجہ چہارم میں مجاز کا عذر کہ بقاعدہ رفع واسقاط موتی شاہ نے ۱۴ /ایك پائی کم یا زائد کو مجاز ۱۴/ کہا مقبول نہیں کہ شہادت میں مجاز نہیں لے سکتے۔وجیز امام کردری جلد ۵ص۳۲۲میں ہے:
|
الحکم لما اتصل بالشھادۃ وشرط فیہا العلم مثل الشمس لم یتحمل فیہا المجاز الذی یصح نفیہ واما الدعوی فاخبار مجرد لایتصل بہ الحکم فاتسع فیہ لدفع المناقضۃ عند الافصاح بالتوفیق[1]۔ |
حکم جب شہادت سے متصل ہواور شہادت میں شرط ہے کہ واقعہ کا سورج کی طرح واضح علم ہو اور اس میں مجاز کا احتمال نہ ہو جس کی نفی کرنا پڑے لیکن دعوی تو وہ خالص خبر ہے جس میں فیصلہ نہیں ہوسکتا ہے تو اس میں وسعت ہے کہ تناقض کو ختم کرنے کے لئے موافقت کوظاہر کیا جائے(ت) |
پانزدہم:احمد خاں ولد میاں خاں اور عجائب الدین خاں ایك جلسے کے گواہ ہیں احمد خاں مئی ۹ کا واقعہ بتاتا ہے کہ عبدالغافر خاں نے کہا کہ آٹھ مہینے کا کرایہ چاہئے جس کے(٭٭)ہوتے ہیں،گنیشی نے کہا اس سے پہلے کتنی رقم پہنچی،کہا(٭٭) حسب رسید بہی و شہادت سید عبدالعزیز اگست ۸ تك تھی جب سے ختم اپریل ۹ تك ۵ مہینے ہوتے ہیں تو اسی وقت تك کا کرایہ ہوا لیکن عجائب الدین خاں یہی شروع مئی ۹ لکھا کرکہتا ہے"مولوی عبدالغافر خاں نےجواب دیا(٭٭)اول پہنچی اور(٭٭)اب گنیشی نے پوچھا یہ سب کتنے ہوئے،عبد الغافر خاں نے کہا(٭٭)بابت کرایہ کے ہمارے پاس پہنچی اکتوربر تك کا"یہ اکتوبر ۸ کا ہے تو ستمبر ۸ سے اس تك دو ہی مہینے ہوئے اور ماہوار(٭٭)ٹھہرا اور ۹کا ہے تو چودہ مہینے ہوئے اور ماہوار کچھ اوپر پچیس ہی رہے۔
شانزدہم: محمد رضاخاں و مظہر حسین ایك جلسے کے گواہ ہیں وہ گنیشی کا کہنا یہ بتاتا ہے"کل تم آنا تمہیں بھی روپیہ دوں گا"یہ کہتا ہے"کل ہم روپیہ پہنچادیں گے۔
ہفدہم: نجن وحیدر حسین ایك جلسہ کے گواہ ہیں نجن عــــــہ کہتا ہے کہ کتاب اس وقت نہیں ملتی کل آکر آپ روپیہ لے لیں، سید حیدر حسین کا بیان ہے عبدالغافر خاں سے گنیشی نے کہا
عــــــہ: خط کشیدہ عبار ت اندازہ سے درست کی اصل میں پڑھی نہیں گئی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع