دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

توان کو وہاں عبدالعزیز کے ہونے ہی سے انکار ہے۔

دوازدہم: حیدر علی وعبدالرحیم ایك جلسے کے گواہ ہیں حیدر علی خاں کا بیان ہے"عبدالغافر چلے گئے اس کے بعد گنیشی نے حساب کی کتاب مجھے دی اور کہا پڑھ کر سنادیجئے کہ عبدالغافر خاں نے کیا لکھا ہے میں نے گنیشی سے پوچھا یہ کیسا روپیہ ہے کہاں مکان اور گودام رہن ہے اس کے سود کا ہے اس کے بعد میں چلاآیا چاولوں کے واسطے روپیہ دے کے۔عبدالرحیم خاں کہتا ہے" عبدالغافر خاں جب چلے گئے گنیشی نے کتاب ایك آدمی کو جوان کے پاس بیٹھا تھا دکھائی کہ اسمیں کیا لکھا تھا اس نے سنایا پھر انہیں صاحب نے پوچھا یہ روپیہ کیسا عبدالغافر خاں کو دیا گنیشی نے کہا مکان اور گودام او دکان رہن ہے اس کا کرایہ ہے اس پر اس شخص نے کہا کرایہ بہت ہوگا گنیشی نے کہا(٭٭)ماہوار دیتا ہوں انہیں صاحب نے چلتے وقت گنیشی کو(٭٭)دئے کہ چاول بھجوادینا"ان اختلافوں کو جانے دیجئے اولًا:حیدر علی نے دو چیزیں بتائیں مکان اور گودام،اور عبدالرحیم نے دکان بھی بڑھائی۔

ثانیًا: گنیشی کا جواب حیدر علی نے یہ بتایا کہ سود کاہے عبدالرحیم نے یہ کہ کرایہ ہے۔

ثالثًا: ایسا ہی اختالف یہ ہے کہ حیدر علی خاں کہتا ہے"گنیشی نے اپنے پسر سے کہا حساب کی بہی لے آؤ،وہ لے کر آیا او عبدالغافر خاں کو دی"عبدالرحیم خاں کہتا ہے"گنیشی کو دی"۔

رابعًا: حیدر علی خاں کہتا ہے"گنیشی نے کہا پہلے کتنی رقم آپ کے پاس پہنچی"عبدالغافر خاں نے کہا"(٭٭)"اس پر گنیشی نے اپنے بیٹے سےکہا عبدالغافر خاں کو کرایہ کا روپہیہ دو،کوٹھری سے لاکر(٭٭)دے دئے،عبدالرحیم خاں اس کا عکس بیان کرتا ہے کہ(٭٭)دے دئے پھر گنیشی نے کہا اس سے پہلے رقم کس قدر گئی ہے کہا(٭٭)۔

خامسًا: تخالف شدید یہ ہے کہ عبدالرحیم کہتا ہے"اس شخص یعنی حیدر علی خاں نے کرایہ پوچھا گنیشی نے(٭٭)ماہوار بتایا،حیدرعلی کاں کہتا ہے"تعداد ماہوار ی کرایہ کی مجھے گنیشی نے نہیں بتائی"۔

سیزدہم: محمدرضاں خاں کہتا ہے"عبدالغافر خان نے کتاب پر وصول ڈال دیا اور پڑھ کر سنایا کہ آخر مارچ      ۸    ؁ تك کا کرایہ معرفت مولچند کے وصول پایا"جس کا حاصل یہ کہ کرایہ کسی اور پر ہے اس نے مولچند کے ہاتھ بھیجا لیکن کتاب یعنی رسید بہی کی عبارت یہ ہے"آخرمارچ      ۸    ؁  تك کرایہ مولچند سے وصول ہوا۔"

چاردہم: سب شاہد(٭٭)ماہوار کے حساب پر چلے ہیں جس کے فیصدی(۱۴/ ۱۱،۱۸ /۲۴) پائی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن