30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پر فیصلہ ہوجا تا شہادتوں کی کیاحاجت تھی،عبدالغافر خاں کا جو قول شاہدوں نے بیان کیا وہ پانچ قسم ہے:
(۱)محمد رضاخاں ومظہر حسین"بہت دن ہوگئے روپیہ کرایہ کا دو"کس کا کرایہ کاہے کا کرایہ،یہ محض مجمل و مہمل۔
(۲)محمد رضاومظہر حسین"کرایہ ہمارا چاہئے"عبدالعزیز خاں"ہمارا کرایہ دلوائیے" احمد خاں ولد میاں خاں"ہمارا کئی مہینے کا کرایہ دلوائیے"حیدر علی خاں"ہمارا کرایہ بہت عرصہ سےنہ پہنچا"عبدالرحیم خاں"کرایہ کا روپیہ بہت دنوں سے نہیں دیا ہے ہم کو دو"سید الطاف علی"آپ نے ہمارا تین سال کا کرایہ ادانہیں کیا ہے"محمد بشیر"ہمارا کرایہ بہت دنوں کا"انور بیگ"ہمارا کرایہ تین سال سے"حیدر حسین"کئی مہنے سے ہمارا کرایہ نہ دیا"ان میں اپنی طرف اضافت ہے مگریہ نہیں کہ کس چیز کا کرایہ۔
(۳)سید عبدالعزیز"۸مہینے کا مکان کا کرایہ دیجئے"یہ دوم کا عکس ہے کرایہ مکان کا بتایا اور اضافت نہیں۔
(۴)عجائب الدین خاں"کرایہ مکانوں کا جو میرا ہے تم نے نہ دیا"نجن"ہمارا سات مہینے کرایہ مکانوں کا"ان دو میں دونوں ہیں مگر مکان مبہم مکان انہیں میں منحصر نہیں جن کا معاملہ زوجہ عبدالغافر خاں سے ہوا ہے اس سے اتنا سمجھا گیا کہ عبدالغافر خاں نے کچھ اپنے مکان گنیشی کو کرائے پر دئے ان کا کرایہ مانگا۔
(۵)وہ الفاظ جن میں خاص غرض پر روشنی ڈالنی چاہی ہے،سید الطاف علی"ایك دن مٰ نے مولوی عبدالغافر خاں سے دریافت کیا،فرمایا اگر جائداد رہن رکھ کر منافع لیا جائے خصوصًا ہنود سے سود تو جائز ہے"یہ مثل قسم اول ہے ایك عام بات بطور مسئلہ ہے خاص اپنا ذکر نہیں۔محمد رضاضاں"یہ بھی وجہ ہے کہ ہماے رہن میں خلل کرے گا"حیدر علی خاں"میں نے بیع الوفا کرالیا ہے بیع الوفا سے نفع اٹھانا جائز ہے"محمد بشیر"دکانیں اور گودام گنیشی کے میرے پاس رہن ہیں یہ اس کا کرایہ ہے"ان تین بیانوں میں ہر گز اس کا اقرار نہیں کہ زوجہ کا نام فرض ہے حقیقۃً معاملہ میرا ہے صرف اپنی طرف اضافت ہے مجرد اضافت دستاویز اقرار گنیشی ومصدقہ رجسٹری ومسلمہ فریقین کیونکر باطل کردے گی زوج وزوجہ میں ایسا ہی انبساط ہوتا ہے کہ ایك دوسرے کے مال کو بلاتکلف اپنی طرف اضافت کرتا ہے ولہذا ایك دوسرے کو زکوٰۃ نہیں دے سکتا کہ یہ دینا نہ ہوا بلکہ گویا خود لینا۔فتح القدیر میں ہے:
|
للاشتراك فی المنافع فکان الدافع الی |
منافع میں اشتراك کی بناء پر ان کودینا گویا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع