30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ ہوگی کہ طلاق انشاء ہے اور قسم نے اس جملے کو خاص خبریہ کردیا،درمختار میں ہے:
|
لست لك بزوج او لست لی بامرأۃ لو اکدہ بالقسم لاتطلق اتفاقا لان الیمین قرینۃ ارادۃ النفی [1]۔ |
میں تیرا خاوند نہیں ہوں یا تو میری بیوی نہیں ہے۔اگر اس کلام کو قسم سے مؤکد کردیا تو بالاتفاق طلا ق نہ ہوگی کیونکہ قسم اس بات کا قرینہ ہے کہ یہاں نفی کا ارادہ ہے۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
لان الیمین لتاکید مضمون الجملۃ الخبریۃ فلا یکون جوابہ الاخبرا[2]۔ |
کیونکہ قسم جملہ خبریہ کے مضمون کی تاکید کےلئے ہے تو اس کا جواب صرف خبر ہوگا۔(ت) |
سراج وہاج و عالمگیر یہ میں ہے:
|
اتفقواجمیعا انہ لو قال واﷲ ماانت لی بامرأۃ لایقع شیئ وان نوی[3]۔ |
سب نے اتفاق کیا ہے کہ اگر خاوند نے کہا خدا کی قسم تو میری بیوی نہیں ہے،تو ارادہ طلاق کے باوجود طلاق نہ ہوگی۔(ت) |
بحرالرائق میں ہے:
|
واﷲ ماانت لی بامرأۃ لایقع عندالکل و ان نوی[4]۔ |
خدا کی قسم تو میری بیوی نہیں ہے کہا تو سب کے نزدیك طلاق نہ ہوگی اگرچہ طلاق کی نیت ہو۔(ت) |
بدائع امام ملك العلماء میں ہے:
|
اذاقال واﷲ ماانت لی بامرأۃ لایقع الطلاق وان نوی بالاتفاق لان الیمین علی النفی تتناول الماضی وھو کاذب فی ذالك فلا یقع بہ شیئ[5] (ملتقطا)۔ |
جب کہے خدا کی قسم تو میری بیوی نہیں ہے تو طلاق نہ ہوگی اگرچہ نیت کی ہو یہ بالاتفاق ہے کیونکہ نفی پر قسم ماضی کو شامل ہے جبکہ یہ جھوٹ ہے تو اس سے کچھ نہ واقع ہوگا (ملتقطا)۔(ت) |
[1] درمختار کتاب الطلاق باب الصریح مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۲۲۲
[2] ردالمحتار کتاب الطلاق داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۴۵۳
[3] فتاوٰی ہندیہ کتاب الطلاق الفصل الخامس نورانی کتب خانہ پشاور ۱/ ۳۷۵
[4] بحرالرائق کتاب الطلاق ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۳/ ۳۰۵
[5]بدائع الصنائع کتاب الطلاق فصل واما الکنایۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۳/ ۱۰۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع