دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

تو دعوٰی رأسا باطل،صرف رسید پانے کا دعوٰی کرسکتا ہے اگر نہ پائی ہو اور اگر ملك مدعی ہے تو ضرور ہے دعوٰی میں کاغذ کی مقدار اور اس کی صفت بیان کرے ورنہ دعوٰی بوجہ جہالت نامسموع،یہاں مدعیوں نے ان میں سے کچھ نہ بیان کیا لہذا دعوٰی مدفوع۔حاوی زاہدی و قنیہ باب المداینات و عقود الدریہ جلد دوم صفحہ۲۰۸:

طلب القبالۃ من رب الدین بعد القضاء فللمدیون طلبھا منھم ان کانت الکاغذۃ مملوکۃ لہ وان کانت مملوکۃ للدائن فلہ طلب وثیقۃ القضاء منہ ولابدفی صحۃ دعوی القبالۃ من بیان قدر الکاغذۃ وصفتہا و بیان قدر المال المکتوب فیہا[1]۔(ملخصًا)

قرض کی ادائیگی کے بعد قرضخواہ سے دستاویزات طلب کرنا مقروض کا حق ہے بشرطیکہ وہ دستاویزات مقروض کی ملکیت ہوں،اور اگر وہ قرض خواہ کی ملك ہوں تو پھر مقروض کو صرف ادائیگی کی رسید کے مطالبہ کا حق ہے اور دستاویزات کے دعوٰی میں مدعی پر لازم ہےکہ وہ ان دستاویزات کی مقدار اور ان کی صفت اور ان میں درج شدہ مال کی مقدار کوبیان کرے(ملخصًا)۔(ت)

ریاست رامپور میں علاقہ قدیم پر اسٹامپ کی قید بہت جدید ہے مگر ان دستاویزوں تك نہ تھی جب توظاہر اور تھی توجب بھی اس قدر تعیین مدعی بہ کےلئے کافی نہیں کبھی کاغذ کم قیمت کا پیش ہوتا ہے جس پر تاوان لے کر رجسٹری کردیتے ہیں کبھی جتنی قیمت کا قانونًا چاہئے خزانے میں نہیں ہوتا تو دو قطعے دئے جاتے ہیں کبھی عبارت دستاویز قطعًا اسٹامپ پر پوری نہیں آتی سادہ ضمیمہ لگاتے ہیں تو صرف اس قدر کہ اس نوعیت کی دستاویز پر اتنے کا اسٹامپ ہوگا،تعیین کاغذ نہیں کر سکتا بلکہ دعوٰی میں اس کا بیان ضرور ہے کہ کاغذ کس قیمت کا ہے،ایك قطعہ ہے یادو،تنہا ہے یا مع ضمیمہ،ضمیمہ ہے تو کس مقدار و صفت کا ہے،یہاں ان میں سے کچھ مذکور نہیں لہذا دعوٰی مسموع نہیں۔

سوم: دعوی زر کے ساختہ پر داختہ ہونے پر ایك اور قرینہ واضحہ بھی ہے بنیوں کو حساب خصوصًا سود کے محاسبات میں کمال مشق و مہارت ہوتی ہے لیکن عرضی دعوی نیز شہود مدعی کے بیانوں پر حساب بہت گندا ہے اولًا مدعیوں نے پانچ ہزار پر شرح ماہوار فیصدی ۱۳/ ۱۱ پائی بتائی پھر سب نے ماہوار(٭٭)حالانکہ شرح مذکور سے پانچ ہزار پر(٭٭)ماہوار ہوتا ہے بنئے کا ہر مہینے 


 

 



[1] العقود الدریۃ کتاب المداینات ارگ بازار قندھار افغانستان ۲/ ۲۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن