30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مدعی تحویلدار ہے)اور مدعی کا اس پر ہر وقت اثر ہے اس قدر بیان سے کہ گفتگوئے معاہدہ شوہر مرتہنہ اور بائع بالوفاء کے درمیان میں ہمارے سامنے(٭٭)قرض دینے کے متعلق ہوئی تھی تو ایسی صرف دو شہادتوں کی بنیاد پر کہ جو دستاویزات کی تصدیق ہونے سے بیشتر کی شہادت خلاف دستاویزات مصدقہ ادا کریں اور نہ اپنی موجودگی ہنگام تصدیق دستاویزات بیان کریں اور نہ مسماۃ ہندہ مشتریہ بیع بالوفاء کے کسی اقرار کے متعلق شہادت ادا کریں کچہری دستاویزات مصدقہ کو شرعًا فرضی قرار دے سکتی ہے اور مدعا علیہا نمبر۲(مشتریہ بیع بالوفا)کا حق شرعًا ضائع ہوسکتا ہے یانہیں؟ اور ایسی شہادت مدعاعلیہا مذکور کی مقابلہ میں شرعًا کیا اثر رکھتی ہے؟ جس قدر گواہ منجانب مدعیان پیش ہوئے ہیں وہ سب مستور الحال اور غیر ثقہ ہیں کچہری نے کسی گواہ کی حیثیت تحت اظہار تحریر نہیں کی ہے کہ یہ گواہ کیسی حیثیت کا ہے حالانکہ حکم ریاست جاری ونافذ ہے کہ ہر گواہ کے ختم بیان پر کچہر ی کی جانب سے نوٹ حیثیت گواہ کا لکھا جائے کہ گواہ کچہری کے نزدیك کیسی قسم کا ہے آیا ثقہ یا غیر ثقہ یا مستور الحال ہے جس سے گواہ کی معتبری کا اندازہ ہوسکے۔پس ایسی حالت میں شہادت گواہان مدعیان پر حاکم اپیل کو شرعًا کیا حکم دینا چاہئے؟
(۸)آیا مدعیان حسب قول خود بشرح سود ۱۳/ ۱۱ پائی سود فیصدی ماہوار رقم سود(٭٭)قرار داد ہونا بیان کرکے (٭٭) ماہوار میزان قائم کرکے ادائیگی بیان کرتے ہیں اور نیز گواہ بھی اسی طرح شہادت اداکرتے ہیں لیکن بحساب ۱۳/ ۱۱پائی فیصدی ماہوار کی رقم(٭٭٭٭) پر سود(٭٭)پائی ہوتا ہے تو ایسی تناقض عرضی دعوی و شہادت علی الزیادات پر کچہری مقدمہ کی ڈگری شرعًا کرسکتی ہے اور اگر کچہری ڈگری ایسی صورت میں صادر کرے تو وہ ڈگری شرعًا قابل بحالی ہے یا منسوخی؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
اللھم لك الحمد یاوھاب اسئلك ھدایۃ الحق والصواب(اے اﷲ ! حمدیں تیرے لئے ہیں،اے عطا کرنے والے! میں تجھ سے حق اور ہدایت کی رہنمائی چاہتا ہوں۔ت)کلام طویل اور فرصت قلیل اور طبیعت علیل اور سائل کو تعجیل،لہذا چندمفید و کافی کلمات پر اقتصار اور انہیں کے ضمن میں جواب سوالات ضروریہ کا اظہار ہو وباﷲالتوفیق سائل نے دارالافتا میں عرضی دعوٰی وبیان تحریر و فیصلہ و عبارت رسیدات مندرجہ بہی اور بیعنامہ وکرایہ نامہ اور مدعی کے بیس گواہان ۱موتی شاہ،۲وزیر خاں،۳محمد رضاخاں،۴مظہر حسین،۵عبدالعزیز،۶سید عبدالعزیز۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع