دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

قانون رجسٹری کے رجسٹری ہونا ضرور ی نہیں ہے البتہ ٹکٹ رسید کی ضرورت ہے چونکہ اس پر ٹکٹ رسید نہیں تھا اس کا تاوان ایك روپیہ وصول ہوگیا ہے،اس لئے بمنشاء مدب دفعہ ۵۲ قانون اسٹامپ ریاست قابل قبول ہے،اور حسب اعتراض مدعا علیہا لائق ضبطی و خلاف قانون و بے ضابطہ نہیں ہے،بوجوہات بالا حکم ہوا کہ دعوی مدعیان بتجویز انفکاك رہن بمجرائی کل زر مندرجہ بیعنامہ بالوفا وواپسی(٭٭)زر فاضل بواپسی دلائی جانی بیعنامہ بالوفاء و کرایہ نامہ اقراری مول چند بنام مدعا علیہما نمبر ۱و۲ ڈگری ہوا اور دعوٰی مدعیان واپسی(٭٭)کی خارج ہوا،لہذا اب سوالات مندرجہ تحت جواب طلب ہیں:

(۱)آیا وارث کو اپنے مورث کے اقرار کے خلاف ایسے ادعا کا حق شرعًا حاصل ہے یانہیں؟

(۲)آیا قاضی کو بلا موجودگی بینہ واقرار ونکول کے محض اپنے قیاس کی بناء پر دستاویز مصدقہ سرکاری کے فرضیت کا حکم کرنا شرعًا جائز ہے یانہیں اور ایساحکم قابل بحالی ہے یا منسوخی؟

(۳)آیا شرعًا قاضی کو عمل بالخط بصورت انکار مدعا علیہ از تحریرخود الخط یشبہ الخط[1] (خط،خط کے مشابہ ہوتا ہے۔ت)کے خلاف جائز ہے یانہیں؟ اور رسید پیش کردہ مدعی بصورت موجودہ جس کی بابت کوئی گواہ شہادت ادا نہیں کرتا ہے کہ ہمارے سامنے رسید لکھی گئی ہے صرف قیاسًا شناخت خط کے گواہ پیش ہوئے ہیں قابل قبول ہے یانہیں؟

(۴)آیا بیع بالوفاء میں غیر بائع یعنی کرایہ دار سے بعد قبضہ شرعی جو روپیہ بذریعہ کرایہ وصول کیاجائے وہ زر اصل میں قابل مجرائی ہے یانہیں؟

(۵)اگر خود بائع بالوفاء کایہ ادعا ہو کہ میں نے فرضی کرایہ نامہ از غیر تحریر و تصدیق کرایا تھا در حقیقت کرایہ من بائع بالوفا نے ادا کیا ہے تو یہ صورت اجارہ باذن راہن کی ہے یانہیں؟

(۶)آیا شہادت گواہان معمولی وغیر ثقہ مدعیان سے بمقابلہ مدعا علیہا مقر لہا دستاویزات و اقرار ات گنیشی لال(زید راہن)کی فرضیت ثابت بھی ہوسکتی ہے اور ایسی فرضیت کی شرعًا کوئی سند ہے؟

(۷)آیا محض دو گواہوں کے(جس میں ایك سزا یافتہ ہے اور دوسرا گواہ جہاں ملازم ہے وہاں


 

 



[1] العقود الدریۃ کتاب الدعوٰی ارگ باازار قندھار افغانستان ۲/ ۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن