دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

کے ہے اور رقعہ میں حوالہ(٭٭)زررہن کا دیا گیا ہے لہذا بمنشاء ۹۲دفعہ ۱۴ قانون رجسٹری ریاست کے رسید مذکور کا رجسٹری ہونا لازمی ہے اور چونکہ وہ رجسٹری نہیں کرائی گئی اس لئے بمنشاء دفعہ ۴۹قانون رجسٹری مذکور ثبوت میں لینے کے قابل نہیں ہے بناء براں اس رقم(٭٭)کا ادا ہونا بوجہ نص قانونی کے غیر ثابت قرار دیا جاتا ہے۔

تنقیح نمبر۵ یعنی جائداد مرہونہ کا موروثی مدعیان ہونا اور بحیات گنیشی لال مدعیان کا حصہ دار ہونا کسی شہادت سے ثابت نہیں ہے اس لئے اس تنقیح کو میں خلاف مدعیان فیصل کرتا ہوں۔

تنقیح نمبر۶ کے بارہ میں میری یہ رائے ہے کہ جو رقم مدعا علیہ نمبر۱ نے(بکر شوہر مرتہنہ)مورث مدعیان(زید راہن)سے بنام نہاد کرایہ وصولی کی ہے اور جس کے ایصال کو کچہری نے ثابت قرار دیا ہے بقدر(٭٭)حسب تصریحات صدر ہوتی ہے میرے نزدیك وہ رقم بوجوہ قابل مجرائی بہ زر اصل ہے،اول یہ کہ کچہری دیوانی سے یہ امر طے ہوچکا ہےکہ بیع بالوفاء بمذہب حنفی حکم رہن میں ہے اور شیئ مرہونہ کا کرایہ اور دیگر محاصل حق راہن اور قابل مجرائی بہ زر رہن ہے جیسا کہ نقول فیصلجات پیش کردہ مدعیان سے ثابت ہے،دوم یہ کہ شہادت اشرف علی خاں و دیگر گواہان سے امر ثابت ہے کہ کرایہ نامہ برضامندی واجازت گنیشی لال(زید راہن)لکھا گیا حتی کہ رقم کرایہ خود گنیشی لال نے وقتًا فوقتًا ادا کی جیسا کہ تجویز تنقیح نمبر۴ سے ثابت ہے اس رضامندی واجازت راہن سے حسب فتوی مدرسہ اہلسنت بریلی پیش کردہ خود مدعا علیہما رہن باطل ہوگیا اور رقم زر رہن قرضہ خالص ہوگیا پس بلا اختلاف وہ رقم جو بنام نہاد کرایہ وصول ہوئی ہے وہ لائق مجرائی بہ زر رہن ہے،سویم یہ کہ حسب تصریح مندرجہ تجویز تنقیح نمبر۱۰ قبضہ مرتہن ثابت نہیں ہو ا تو اس صورت میں کبھی قرضہ سادہ اور رقم مودی بنام نہاد کرایہ ضرور لائق محسوبی و مجرائی بہ زر اصل رہن ہے۔

تنقیح نمبر۷و۸کے متعلق کوئی ثبوت قانونی پیش نہیں کیا گیا اس لئے وہ بحق مدعا علیہما غیر ثابت ہے۔

تنقیح نمبر۹ کے متعلق صرف حافظ عثمان خاں نے شہادت دی ہے مگر وہ مثبت اس تنقیح کی نہیں ہے

تنقیح نمبر۱۰ بوجوہ ذیل میرے نزدیك بحق مدعا علیہما نمبر۲ ثابت نہیں ہے،اول:یہ کہ جس قدر گواہان جانب مدعا علیہا نمبر۲ (ہندہ مرتہنہ)میں پیش ہوئے ہیں ان کی شہادت سے پورے طور پر فارغ ہونا کل مکانا ت کا اسباب و سامان راہن سے ثابت نہیں ہے اس لئے کہ کل گواہان مدعا علیہ نمبر ۲ بیان


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن