دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

کی معرفت عمر برادر مسماۃ ہندہ،بعد فراغ از اسباب خود مکانات مرہونہ پر کرادیا۔من بعد مسماۃ ہندہ نے جائداد مرہونہ کرایہ پر مسمی خالد کو ذریعہ کرایہ نامہ مصدقہ کے دے کر قبضہ کرایہ دار مسمی مذکور کا جائداد مرہونہ پر کرادیا۔چنانچہ روزرہن سے تخمینًا پندرہ سال تك مسمی زید راہن برابر یہ صور ت دیکھتا رہا اور عقد مذکور کی صحت کا مقر رہا بالآخرراہن مذکور نے انتقال کیا اور وقت فوت تك اس نے کسی قسم کا عذر نہیں کیا ہندہ نے بعد فوت راہن کچہری میں ولاپانے زررہن کا دعوٰی کرنا چاہا اس ارادہ ہندہ سے ورثائے راہن مطلع ہوئے تو بطور پیش بندی ورثائے راہن خلاف مضمون دستاویز اور خلاف قول راہن بنام مرتہنہ و شوہر مرتہنہ اس بیان سے کچہری میں دعویدار ہوئے(کہ پدر مدعیان نے مبلغ(صمہ شرح سود ۱۳/۱۱/)پائی فیصدی ماہوار بہ تحریر دستاویز تمسك کفالتی باستغراق جائدادبکر(شوہر مرتہنہ)سے قرض لینا چاہا جس کو مسمی بکر مذکور نے قبول ومنظور کیا اور بوقت تکمیل معاہدہ دستاویز سودی کو اپنے حق میں تحریر کرانا خلاف شان ثقاہت سمجھ کر بجائے دستاویز تمسك کفالتی کے دستاویز بیع بالوفاء بجائے اپنے نام کے اپنی زوجہ(مرتہنہ)کا نام تحریر کرایا اور واسطے اخفاء لفظ سود کے رقم سود قرار یافتہ کی بابت ایك دوسری دستاویز بنام نہاد کرایہ نامہ برادر راہن سے تحریر کرائی جس میں(للعہ للعہ /)رقم سود قرار یافتہ کو بلفظ کرایہ تحریر کرایا قبض و دخل مرتہنہ و شوہر مرتہنہ یا کرایہ دار مذکو رکا کبھی نہیں ہوا چنانچہ مبلغ(صمہ ٭٭)بابت سود بحساب(٭٭٭)ماہوار اور مبلغ(٭٭)منجملہ زرا صل ذریعہ ٹومہ نوشتہ(بکر)شوہر مرتہنہ من بعد(٭٭)بشرح سود(٭٭۳/)ماہوار بہ منہائی رقم سود(٭٭)مودی اصل کی پدر مدعیان نے(بکر)کو ادا کئے علاوہ(٭٭)مندرجہ بالا کے(٭٭)بابت سود بکر کے پاس پہنچی کل مقدار رقم ادا کردہ کی(٭٭)ہے بموجب شرع شریف معاملہ بیع بالوفاحکم رہن میں ہے اور رہن میں قبضہ لازمی ہے اور موافق مذہب اسلام سود کا لینا قطعًا ناجائز ہے اور رقم کرایہ بابت مرہونہ راہنان سے لینا بھی نادرست ہے اس لئے جس قدر رقم بنام نہاد کرایہ راہن سے وصول کی ہے وہ کل رقم لائق مجرائی و محسوبی باصل زر رہن ہے اور زر فاضل کی واپسی کے مستحق ہم وارثان راہن ہیں لہذااصل دستاویز بیع بالوفا وکرایہ نامہ بایفائے کل زر مندرجہ بیعنامہ بالو فایعنی(٭٭)تجویز انفکاك رہن و مبلغ(٭٭)زر فاضل مسماۃ ہندہ وبکر سے مدعیان کو دلائے جائیں بتردید دعوٰی مدعیان ازجانب بکر شوہر مرتہنہ جواب دیا گیا کہ پدر مدعیان سے جو معاہدہ ہوا تھا وہ مسماۃ ہندہ سے ہوا تھا حاصل فریق معاملہ مسماۃ مرتہنہ مذکورہ ہے زرثمن بھی ملك اسی کا ہے من مدعا علیہ نے کوئی رقم کرایہ با ز ر اصل وصول نہیں کی نہ رسیدات دیں،مدعیان کو بوجہ عروض تمادی شش سالہ حق دعوٰی حاصل نہیں ہے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن