30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ کہ کثرت شہادت اس کی گواہی میں خلل انداز نہیں،خلاصہ و خزانۃ المفتین میں ہے:
|
شہادۃ الصکاکین تقبل علی الاصح[1]۔ |
وثیقہ نویس کی شہادت مقبول ہے اصح قول کے مطابق۔(ت) |
بزازیہ وانقرویہ میں ہے:
|
شھادۃ الصکاکین تقبل فی الصحیح [2]۔ |
صحیح قول کے مطابق وثیقہ نویس کی شہادت مقبول ہے(ت) |
ذخیرہ وغیاثیہ وفتح القدیر وہندیہ میں ہے:
|
اما شہادۃ الصکاکین فالصحیح انھا تقبل اذاکان غالب حالھم الصلاح [3]۔ |
لیکن وثیقہ نویسوں کی شہادت،تو صحیح یہ ہے کہ مقبول ہے بشرطیکہ ان کا غالب حال درست ہو۔(ت) |
مخبری بروجہ مذکور ضرور فسق ہے مگر غلام ناصر خاں کو اس سے انکار بحت ہے اور جرح تفضل حسین خاں کا جواب سوال میں مذکور،مجوز نے روایت مذکورہ شامی پر محول کرنے سے ننھے خاں کلن خاں کے فسق کی طرف اشارہ کیا مگر سبب نہ بتایا اور ظہورن بیگم و فاطمہ بیگم مستورات کو شاید پردہ مستور ی میں رکھا حالانکہ بعد تنقیح کے ذمہ قاضی لازم وضوح حال ممکن تھا۔
بالجملہ فیصلہ کے بیانات بالامحض باطل ومختل اور روایت نادرہ ضعیفہ پر بنائے حکم رکھنے سے فیصلہ خود ناجائز و مہمل۔اور مدار حکم صرف اسی قدر پر ہے جو ابتداءً گزرا کہ ان میں کوئی بھی نصاب شہادت بروجہ کفایت موجود تو بلا شبہہ تین طلاقیں ثابت اور فیصلہ بحق مدعیہ ہونا لازم۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
مسئلہ۱۴۲: ازریاست رام پور مرسلہ مولوی مفتی عبدالقادر خاں صاحب صدر الصدور ۴/صفر ۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے سہ قطعہ مکانات وغیرہا پاس مسماۃ ہندہ بالعوض مبلغ(صمہ ۵۰۰ ًّ)بیع بالوفاء کرکے مسماۃ کا قبضہ بعد تحریر و تصدیق کردینے دستاویز بیع بالوفاء نامہ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع