30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اشباہ میں ہے:
|
شھد احد ھما انہ اعتقہ بالعربیۃ والاٰخر بالفارسیۃ تقبل بخلاف الطلاق والاصح القبول فیہما[1]۔ |
ایك نے شہادت دی کہ اس نے عربی میں،اور دوسرے نے شہادت دی کہ اس نے فارسی میں آزاد کہا،مقبول ہوگی بخلاف طلاق کے،لیکن صحیح یہ ہے کہ عتاق وطلاق دونوں میں مقبول ہے۔(ت) |
ثالثًا: اصل شہادت میں اتفاق شافی ووافی کے بعد بعض فضولیات میں ایسے مؤثر ہلکے آسان اختلافوں کو جنہیں معاملے سے کچھ تعلق نہ ہو دستاویز بناکر شہادت متفقہ کو رد کردینے کا اگر فتح باب ہو تو عامہ حقوق ضائع ہوجائیں،ظالمین اموال وفروج پر دسترس پائیں،مظلوم اپنے حق سے محروم رہ جائیں،کچہریاں صرف اعانت ظلمہ کے صیغے نظرآئیں کہ انسان نسیان کےلئے ہے اور زوائد ضائعہ کی طرف نہ ذہن ابتداءً التفات تام کرتا ہے نہ حافظہ انتہاءً ان کا اہتمام،ایسی کسی بات میں ایك آدھ اختلاف ہوجانا نادر نہیں بلکہ کثیر و غالب ہے خصوصًا اس بدعت شنیعہ کے ہاتھوں جو آجکل کے وکلاء نے اتلاف حقوق وتکذیب صدوق کےلئے تراشی اور قضاۃ نے اس پر تقریر کی محض براہ مغالطہ شہود کا بیان متزلزل کردینے کے لئے صدہا سوالات فضول و مہملات سو سو طرح کے پیچ دے کر کرتے اور شرع نے جن کے اکرام کاحکم دیا جنہیں ذریعہ دادرسی مظلوم بنایا ان کے اغوا وتضلیل وازلال و تذلیل میں کوئی دقیقہ نامرعی نہیں رکھتے اس بیہودہ بے معنی کشاکش پریشان کن میں آدمی کے آئے حواس جاتے ہیں خصوصًا نساء وضعفا وارباب سلامت صدر اور وہ لوگ جنہیں کچہریوں کا اتفاق کم ہوا کہ یہ توان حضرات کے سخرہ و دست مال ہیں جب فہرست شہود میں ایسوں کانام پاتے ہیں براہ تاخر فرماتے ہیں وہ بہت سیدھے مسلمان ہیں دیکھنا دو سوالوں میں بول جائیں گے جس کا ثمرہ یہ ہوتا ہے کہ بھولا راستباز جھوٹا ٹھہرتا ہے اور جھوٹا فسوں کار سچا،رسو ل اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
المؤمن غرکریم والفاجر خب لئیم[2]۔رواہ ابوداؤد و الترمذی والحاکم بسند جید عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
مومن کریم ہونے کی بناء پر دھوکا کھاتا ہے اور فاجر شخص قابل ملامت ہونے کی وجہ سے دھوکاباز ہوتا ہے۔اسے ابودادؤد، ترمذی اور حاکم نے جید سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع