دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

اور قرآن عظیم کے عامہ قصص اور تمام منقولہ بالمعنی و بزیادت و نقص رواۃ جن کے تو دہ تو دہ نظائر صحیح بخاری کے اور ابواب اور صحیح مسلم کے ایك ہی سیاق میں مل سکتے ہیں کافی ووافی۔کوئی عاقل اسے اختلاف نہیں کہہ سکتا۔رہا غلام ناصر خان و غلا م محی الدین خاں کا اختلاف،ممکن کہ واقع میں غلام ناصر خاں پہلے چلا گیا ہو غلام محی الدین خاں نے اسے جاتے نہ دیکھا استصحابًا کہا وہیں چھوڑآیا۔

ثانیًا:بالفرض اگر یہ سب اختلاف مسلم بھی ہوں تو زائد و فضول و لغو و بیکار باتوں میں تفاوت اصلًا لائق التفات نہیں بگابیگم کو تفضل حسین خان نے پرورش کیا یا اس کی زوجہ نے مدعا علیہ نے طلاق دینے میں"اے بگا"کہا،یا بے ندا اس سے خطاب کیا،اس نے امراؤ بیگم وغیرہا سے سلام علیك کی یا نہ کی،غلام محی الدین خاں پہلے اٹھ گیا یا غلام ناصر خاں،بگا بیگم نے کلن خاں سے دروازے میں کچھ کہا یا نہیں،بجواب عباس علی خاں جب تك ضامن نہ آئیں،جانے سے انکار ان لفظوں سے اداکیایا ا ن سے ان میں کون سی بات کی نفی یا اثبات طلاق دینے نہ دینے سے تعلق یا معاملہ پر کچھ اثر رکھتی ہے تو ایسی مہملات پر نظر کے کوئی معنی نہیں۔وجیزامام کردری میں ہے:

التناقض فیما لایحتاج الیہ لایضر،اصلہ فی الجامع الصغیر الخ[1]۔

غیر ضروری کے متعلق تناقض مضر نہیں،اس کی اصل جامع الصغیر میں ہے الخ(ت)

جا مع الفصولین فصل ۱۱ میں ہے:

القاضی لو سأل الشہود قبل الدعوٰی عن لون الدابۃ فقالوا کذا ثم عند الدعوٰی شھدا بخلاف ذلك اللون تقبل لانہ سأل عما لایکلف الشاھد بیانہ فاستوی ذکرہ وترکہ ویخرج منہ مسائل کثیرۃ [2]۔

قاضی نے اگر دعوٰی سے قبل گواہوں سے جانور کا رنگ پوچھا تو انہو ں نے کوئی رنگ بتایا پھر قاضی نے دعوٰی کے موقعہ پر ان سے سوال کیا تو انہوں نے دوسرا رنگ بتایا یہ شہادت مقبول ہوگی کیونکہ قاضی نے ان سے ایسی چیز کا سوال کیا جس کے بیان کے وہ پابند نہیں تو ایسی چیز کا ذکر کرنا نہ کرنا مساوی ہے اس ضابطہ سے بہت سے مسائل کی تخریج ہوئی ہے۔(ت)

خلاصہ وہندیہ میں ہے:


 

 



[1] فتاوٰی بزازیہ علٰی ہامش فتاوٰی ہندیہ کتاب الشہادات نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۲۵۱

[2] جامع الفصولین الفصل الحادی عشر اسلامی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن