دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

صاحب خانہ اصل اور صاحب رائے ہے۔ت)اور اختلاف غلام ناصر خاں وغلام محی الدین خاں کا ادعا سخت ہی تعجب خیز ہے کلام محی الدین میں بگا کو ندا کی نفی بھی تو نہیں صرف عدم ذکر ہے وہ ذکر عدم کیونکر ہوا، رب العزت جل وعلا نے سورہ نمل میں فرمایا:

" یٰمُوۡسٰی لَا تَخَفْ ۟ اِنِّیۡ لَا یَخَافُ لَدَیَّ الْمُرْسَلُوۡنَ ﴿٭ۖ۱۰ "[1]

اے موسٰی علیہ وعلٰی نبینا الصلوٰۃ والسلام،مت خوف کرو،میں وہ ذات ہوں کہ میرے ہاں رسولوں کو خوف نہیں ہوتا۔ (ت)

اور سورہ قصص میں ہے:

" یٰمُوۡسٰۤی اَقْبِلْ وَلَا تَخَفْ ۟ اِنَّکَ مِنَ الْاٰمِنِیۡنَ ﴿۳۱ "[2]

اے موسٰی علیہ السلام ! آگے بڑھو اور خوف نہ کرو،آپ امن والوں میں سے ہیں۔(ت)

اور سورہ طہٰ میں ارشاد ہوا:

" قَالَ خُذْہَا وَلَا تَخَفْ ٝ سَنُعِیۡدُہَا سِیۡرَتَہَا الْاُوۡلٰی ﴿۲۱"[3]

فرمایا اسے پکڑو اور خوف نہ کرو ہم اس کو عنقریب پہلی حالت پر پھیریں گے۔(ت)

ان دونوں سورتوں میں ذکر ندا ہے یہاں نہیں بلکہ جملہ"لاتخف"کے سوا ہر جگہ نیا کلام نقل فرمایا ہے،کلن خاں اور ظہورن بیگم و فاطمہ بیگم کے بیانوں میں اختلاف گمان کرنا محض قلت تدبر سے ناشئی ہے،سائل سے استفسار پر واضح ہوا کہ کلن خاں غیر شخص ہے بگا بیگم اس سے چھپتی ہے وہ دالان میں تھی اور یہ دروازے میں۔اب دونوں بیان صاف صاف حق وصحیح ہیں بے غوری کے باعث یہ گمان ہوا کہ دروازے کا لفظ دونوں کلام میں بگا بیگم سے متعلق ہے یعنی کلن خاں کہتا ہے بگا بیگم نے دروازے میں آکر مجھ سے کہاظہورن بیگم و فاطمہ بیگم کہتی ہیں بگابیگم نے دالان میں سےکہا دروازے میں کچھ نہ کہا حالانکہ حقیقۃً عورا ت کے بیان میں تویہ لفظ بگابیگم کی طرف ناظر ہے جس طرح مجوز نے سمجھا اور کلن خاں کے کلام میں خود کلن سے متعلق ہے یعنی میں دروازے میں تھا کہ بگا بیگم نے مجھ سے کہا ایسی،طرف متکلم ومخاطب دونوں کے لئے محتمل و مستعمل ہوتی ہے زید نے مجھ سے مسجد میں کہا اسکے یہ بھی معنی ہوسکتے ہیں کہ زید مسجد میں تھا جو اس نے مجھ سے


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۷/ ۱۰

[2] القرآن الکریم ۲۸/ ۳۱

[3] القرآن الکریم ۲۰/ ۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن