30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور جن گواہوں کی نسبت عدالت نے نامقبول شہادت پر وجوہات قائم کئے ہیں اورفاسق اور مستور الحال لکھا ہے بہت تھوڑا زمانہ گزرا ہے کہ عدالت نے ان میں سے اکثر کی گواہی قبول کی ہے اور بعد اس کے کوئی امران سے ایسا سر زد نہیں ہوا ہے کہ جس سے فاسق اور مستور الحال ہوگئے ہوں اور ان کی گواہی پر اعتماد نہ رہا ہو اور بابت تفضل حسین خاں کے لکھا ہے کہ یہ مقدمہ جعل سازی میں سزایاب ہوچکا ہے یہ صحیح نہیں ہے اس واسطے کہ عدالت ماتحت نے اس پر جعل سازی قائم کی تھی حالانکہ وہ بری تھا اسی واسطے وہ مرافعہ میں بری ہوگیا اس کی سند اس کے پاس موجود ہے اورغلام ناصر خاں کوعدالت نے اپنے فیصلہ میں گواہی پیشہ اور مخبر قرار دیا ہے اور اس کو اس سے انکار ہے اورکہتا ہے کہ یہ امر بالکل بے ثبوت ہے اگر عدالت کے پاس کوئی ثبوت ہو بیان کرے۔اب علمائے دیندار سے استفسار اس امر کا ہے کہ دعوٰی ہندہ کا ثابت ہے یانہیں؟ اور شہادۃ شہود کافی ہے یانہیں؟ اور عدالت نے جو وجوہات نامقبولی شہادت شہود بیان کئے ہیں صحیح ہیں یا نہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
صورت مستفسرہ میں اگر دو مرد یا ایك مرد دونوں عورتیں ثقہ عادل شرعیہ ہیں اور انہوں نے شہادت بروجہ شرع اد اکی تو دعوٰی طلاق ضرور ثابت ہے اور فیصلہ بحق مدعیہ کرنا واجب،عامہ وجوہ نامقبولی شہادات کہ فیصلہ میں مذکور ہوئیں اصلًا بے اصل و ناقابل قبول ہیں(جہالت تاریخ) شہود کے چھبیس۲۶ ستائیس۲۷ دن کہنے کو جہالت تاریخ قرار دینا اولًا: سخت عجب ہے جبکہ صراحۃًتعیین تاریخ ویوم وماہ سب کچھ ان کے کلام میں مذکور۔
ثانیًا: روایت منقولہ فیصلہ دعوٰی ملك میں ہے طلاق کا اس پر قیاس باطل و مہجور۔علماء تصریح فرما تےہیں کہ اگر ایك شاہد نے کہا آج طلاق دی دوسرے نے کہا کل،طلاق ثابت ہے اور شہادت متقبل، بحرالرائق واشباہ والنظائر و زواہر الجواہر ودرمختار وغیرہ میں ہے:
|
قال احدھما طلقھا الیوم والآخر انہ طلقھا امس یقع الطلاق[1]۔ |
ایك گواہ نے کہا اس نے بیوی کو آج طلاق دی ہے دوسرے نے کہا اس نے گزشتہ روز طلاق دی ہے تو طلاق ثابت ہوگی۔ (ت) |
فتاوٰی صغری و فصول عمادی و خزانۃ المفتین و جامع الفصولین و غایۃ البیان و فتاوٰی انقرویہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع