30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سامنے نوری سے ثبوت طلب کیا گیا اور کہا گیا کہ خاں محمد کے والد کو چالیس برس ہوئے اب تك تم لوگ کیوں نہ بولے،اتنے دن تك خان محمد کے پیچھے نماز کیوں پڑھتے رہے،خان محمد اور اس کے بھائی کی شادی خاندان میں کیوں کی؟نوری نے کوئی گواہی پیش نہیں کی بلکہ اقرار کیا کہ ہم نے رنج اور غصہ کی وجہ سے ایسا کہا ہے،ہم سے قصور ہوا،اب ہم خان محمد اور اس کے بھائی کو ولد الزنا نہیں کہیں گے اور برابر ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھیں گے۔اب عرض یہ ہے کہ نوری اور اس کے ساتھی کا اگر پنچایت والا بیان صحیح ہے تو وہ لوگ حد قذف کے قابل ہیں یا نہیں،اگر ہیں تو خود ان لوگوں کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے،ان لوگوں کی گواہی ہمیشہ مردود ہوگی یا نہیں،اگر پہلا بیان سچ ہے تو چالیس برس نہ بولنے،خان محمد کے پیچھے نماز پڑھنے اور اسکی شادی بیاہ اپنے خاندان میں کرنے سے نوری اور اس کے ساتھی کس سزا کے مستحق ہیں او کس حکم کے قابل ہیں؟
الجواب:
ان لوگوں کا پہلا بیان جھوٹااور سر اسر جھوٹ ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی" فَاِذْ لَمْ یَاۡتُوۡا بِالشُّہَدَآءِ فَاُولٰٓئِکَ عِنۡدَ اللہِ ہُمُ الْکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۳﴾ "[1] |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:جب وہ گواہ پیش نہ کریں تو وہ اﷲ تعالٰی کے ہاں جھوٹے ہیں۔(ت) |
اور وہ اس بیان کے سبب ضرور حد قذف کے مستحق ہیں۔
|
قال اﷲتعالٰی " فَاجْلِدُوۡہُمْ ثَمٰنِیۡنَ جَلْدَۃً "[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:ان کو اسی کوڑے مارو۔(ت) |
گواہی کا وہ مردود ہونا کہ " وَّ لَا تَقْبَلُوۡا لَہُمْ شَہٰدَۃً اَبَدًا ۚ "[3](اور ان کی گواہی کبھی نہ مانو۔ت)اس حالت میں ہے کہ حد قذف لگ جائے یہاں نہیں ہوسکتا البتہ وہ مردود ہونا حاصل ہے جو جھوٹے کذاب کی گواہی کے لئے ہے جبکہ وہ بار بار یہ جھوٹ بك چکے ہوں۔عاجز آکر خان محمد نے پنچایت کی ہو یا اس کے سوا اور جھوٹوں کے ساتھ معروف و مشہور ہوں کہ جھوٹ ان کی عادت ہو تو کبھی ان کی گواہی مقبول نہ ہوگی اگرچہ تو بہ کرلیں۔فتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع