30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لفظ سے کہ گواہی دیتا ہوں،الگ کردیا کہ وہ بلا عطف مستقل جملہ منفعلہ ہے کہ اس کا نکاح الخ ہاں اگر یوں ہوتا کہ گواہی دیتا ہوں کہ اتنا عرصہ ہوا کہ قمر الدین کی بیٹی کا جس کانام وحیدی ہے چنداسے نکاح ہواتو یہ جملہ گواہی دیتا ہوں کے تحت میں ہوتا اب محتمل رہ گیا کہ اس نے سب سے اشد واعظم حلف گواہی دیتا ہوں صرف اتنے جملہ کی نسبت کہا کہ قمر الدین کی بیٹی کا وحیدی نام ہے،باقی بیان اس حلف اعظم سے جدا رکھا تویہ نکاح پر شہادت نہ ہوئی،محتمل بیان شہادت میں نہیں لیا جاتا فیصلہ نے ان دونوں شہادتوں پر اختلاف سے اعتراض فرمایا کہ احسان الحق کہتا ہے میں نے نکاح پڑھوادیا،اشتیاق احمد کہتا ہے غلام سرور نے پڑھوادیا یہ کوئی اختلاف نہیں نکاح پڑھایا یعنی خود متولی عقد ہوا اور پڑھوایا یعنی دوسرے سے اور اس میں واسطہ وواسطہ در واسطہ سب یکساں ہیں،وحیدی نے ان دونوں سے کہا ان دونوں نے غلام سرور سے کہا غلام سرور نے نکاح خواں سے کہا تو نکاح خواں نے پڑھایا اور ان سب نے پڑھوایا،ہاں ان کے بیانوں میں اور اختلافات ہیں،احسان الحق کہتا ہے وحیدی نکاح سے اول بھی جایا آیا کرتی تھیں۔اشتیاق احمد کہتا ہے اس سے اول نہیں آئی گئی تھیں،احسان الحق کہتا ہے نکاح خواں نے آواز دے کر دریافت کیا کہ یہ لڑکی بیوہ ہے،آواز آئی کہ بیوہ ہے،اشتیاق احمد کہتا ہے قاضی صاحب نے اندر کسی سے دریافت نہیں کیا تھا احسان اﷲ کہتاہے قاضی صاحب میرے بعد آئے تھے اشتیاق احمد کہتا ہے احسان الحق دس سے اول نہیں آئے تھے قاضی صاحب قریب دس بجے تشریف لائے تھے ہم نے ایسے زوائد پر التفات نہ کیا،فیصلہ نے دوسرا اعتراض یہ فرمایا کہ یہ دونوں وکیل بالنکاح ہیں اور وکیل بالنکاح کی شہادت ناجائز مطلقًا ناجائز نہیں،خلاصہ میں بعد عبارت مذکورہ اولًا ہے:
|
اما اذاشھد الوکیلان بالبیع انہ ملك المشتری او شھد الوکیلان بالنکاح انہا منکوحتہ یقبل فی الاجناس[1]۔ |
لیکن اگر بیع کے دو وکیلوں نے یہ شہادت دی کہ اس چیز کا خریدار مالك بن گیا ہے یا نکاح کے دو وکیلوں نے یہ شہادت کہ بطور فلاں کی منکوحہ ہے تو شہادت مقبول ہوگی۔(ت) |
بلکہ اس اعتراض کی تحقیق وہ ہے جو شاہد چہارم میں ہم نے ذکر کی۔وکلائے نکاح کی ایسی گواہیاں ضرور مردود ہیں۔
(۶)سجاد علی خاں ولد منور علی خاں،اس کا بیان متناقض ہے کہتاہے وحیدی نے اپنے نفس کا اختیار گواہوں کو دیا،گواہ چوکھٹ پر تھے وکیل چوکھٹ کے اندر تھا،جو الفاظ وحیدی نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع