دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

نیز اس کی شہادت میں ایك اور خلل بھی ہے جس کا بیان آگے آتاہے ان شاء اﷲ تعالٰی۔

(۳)غلام صمدانی خاں ولد صاحبزادہ افتخار علی خان فیصلہ کہ اس پر یہ اعتراض ہیں اس نے وحیدی کا کوئی لفظ کہنا بیان نہ کیا نہ وکیل کا ذکر کیا۔یہ وہی بات ہےکہ اس سے توکیل بے ثبوت ہوگی نہ کہ نفس انعقاد۔اس شہادت میں پور اخلل یہ ہےکہ چندا مدعی حاضر عدالت کا نکاح وحیدی بنت قمر الدین خاں کے ساتھ ہوا قمر الدین خاں شاید وحیدی کے باپ ہیں ان کا نام ہے،اس شاید نے مشہود علیہا کو مشکوك و محتمل ومجہول کردیا۔شہادت و شاہد میں بین تنافی ہے۔

(۴)احسان الحق ولد غلام سرور،اس کا بیان ہے کہ عرصہ سات یا ساڑھے سات ماہ کا ہوا کہ چنداولد کریم اﷲ کا نکاح وحیدی بنت قمر الدین خاں کے ساتھ ہوا،وحیدی نے مظہر کو اپنے نفس کا اختیار دیا اور اشتیاق احمد کو کہ میرا نکاح پڑھوا دو،مظہر نے چندا کے ساتھ پڑھوادیا۔غلام سرور وکیل سے مظہر نے کہہ دیا اور غلام سرور نے خود سن لیا،وکیل اور گواہان کے کہنے کے بموجب قاضی نے نکاح پڑھادیا۔نکاح ملحق بالافعال ہے کہ بے فعل تمام نہیں ہوتا تو اس میں اختلاف زمانہ مسقط شہادت ہے اور ایسی جگہ قول مردود مثلًا سات یا ساڑھے سات مقبول نہیں۔عالمگیریہ وخانیہ وغیرہما میں ہے:

ان کان المشہود بہ قولا لایتم الا بفعل کالنکاح واختلف الشہود فی المکان او الزمان او فی الانشاء والاقرار لاتقبل شہادتھم[1]۔

جس چیز کی گواہی دی جارہی ہے وہ ایسا قول ہو جو فعل و عمل سے تام ہو جیسے نکاح وغیرہ اور گواہوں کا مکان یا زمان یا انشاء اور اقرار میں اختلاف ہو تو ان کی شہادت مقبول نہ ہوگی۔ (ت)

عالمگیریہ وذخیرہ میں ہے:

اذا ادعی دہ دوازدہ درھم لا تسمع دعواہ وکذٰلك اذا ذکر التاریخ فی الدعوی علی ھذہ الوجہ بان قال ایں عین ملك من ست ازدہ دوازدہ سال فانہ لاتسمع دعواہ وکذٰلك اذا ذکر الشھود التاریخ فی شہادتھم علی ھذا

جب دعوٰی دس بارہ درہم کا کرے تو وہ قابل سماعت نہ ہوگا اور یوں ہی اگر دعوٰی میں تاریخ کو اس طرح ذکر کرے مثلًا یوں کہے یہ چیز دس بارہ سال سے میری ملك ہے تو بھی دعوٰی مسموع نہ ہوگا،اور یونہی اگر گواہوں نے شہادت میں مہینہ اور تاریخ کو اس طرح ذکر کیا

 


 

 



[1] فتاوی ہندیہ کتاب الشہادات الباب الثامن نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۵۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن