30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیان ممتاز علی خان:عرصہ تخمینًا تین چار برس کا ہوا کہ کریم بخش مدعا علیہ جس کے باپ کا نام نہیں معلوم،مظہر اس کو پہچانتا ہے،اس نے چار گرہ نالی کی زمین اور آٹھ گرہ راستہ کی زمین چوڑی اور نویا آٹھ گز لمبی لے کر اپنے مکان میں ڈال لی ہے۔
بیان غفور حسن خاں:عرصہ تخمینًا تین چار سال کا ہواکہ تین چار گرہ نالی کی زمین اور سات آٹھ گرہ راستہ کریم بخش نے اپنے مکان میں ڈال لیا،مظہر کریم بخش کی ولدیت نہیں جانتا کریم بخش کو پہچانتا ہے،جو زمین کریم بخش نے ڈال لی ہے یہ مولوی عنایت احمد خاں مدعی کے تصرف میں تھی۔یہ ان تمام بیانوں کا خلاصہ ہے ان میں جو وجوہ اختلال ہیں خادم فقہ پر مخفی نہیں مگر یہ دو اہمال ان سب کو شامل ہیں کہ ان میں کسی نے نہ شخص معین پر شہادت دی ہے نہ شے معین پر،
اول:اس لئے کہ مدعا علیہ کی طرف نہ اشارہ کیا نہ ولدیت بتائی،ولدیت بتانی درکنار بالاتفاق سب نے ولدیت جاننے ہی سے انکار کیا ایسی شہادت مجہول اور محض ناقابل قبول۔عالمگیریہ میں ہے:
|
شرط الخصاف ذکر الجد للتعریف و ھکذا ذکر فی الشروط،ومن مشایخنا من قال ھذا قول ابی حنیفۃ ومحمد رحمہما اﷲ تعالٰی اما علی قول ابی یوسف رحمہ اﷲ تعالٰی فذکر الاب یکفی کذا فی الذخیرہ والصحیح ان النسبۃ الی الجد لابد منھا کذافی البحرالرائق[1]۔ |
امام خصاف نے شناخت کے لئے جد کے ذکر کو شرط قرار دیا ہے اور شروط میں یوں ذکر فرمایا ہے،اور ہمارے بعض مشائخ نے فرمایا یہ امام ابوحنیفہ اور امام محمد رحمہما اﷲ تعالٰی کا قول ہے جبکہ امام ابویوسف رحمہ اﷲ تعالٰی کے قول پر شناخت کےلئے باپ کا ذکر کافی ہے،ذخیرہ میں یوں ہے،اور صحیح یہ ہے کہ داد ے کی طرف نسبت شناخت کےلئے ضروری ہے۔بحرالرائق میں یونہی ہے۔(ت) |
دوم:جس نے کہے متردد لفظ کہے دس یا بارہ،آٹھ یا نوگز یا پونے نوگز،تین یا چار گرہ،سات یا آٹھ گرہ،یہ نفس مشہود بہ میں جہالت و موجب رد و بطلان شہادت ہے۔یہ نہیں کہ ایسی جگہ کم سے کم مان لیں گے،نہیں بلکہ بالکل رد کردیں گے۔عالمگیری میں ہے:
|
اذا ادعی بالفارسیۃ دوازدہ درہم و شھد الشہودان لہذاالمدعی علی ھذا |
جب کسی نے فارسی میں بارہ درم کا دعوٰی کیا اور گواہوں نے گواہی دی کہ اس مدعی کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع