30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اختلال کثیر و وافر ہیں جن کی تفصیل موجب تطویل۔ہم صر ف اس قدر پر اقتصار کریں کہ ان میں سے کسی نے بھی ایك شے معین اور ایك شخص معین پر شہادت نہ دی جس پر قضاء ممکن ہو لہذا یکسر مہمل ونامسموع ہیں۔
بیان بشیرحسن خاں: کچھ نالہ تھا کچھ زمین ہے جوڑاؤ دونوں کا تخمینًا دس یا بارہ گرہ ہے اور وہ زمین آٹھ یا نوگز لمبی ہے پوٹھیا کریم بخش نے اپنے مکان میں داب لی ہے،کریم بخش کی ولدیت نہیں معلوم۔اراضی مذکور کریم بخش نے اپنے مکان میں اندر پونے تین برس ہوئے مظہر کے سامنے ڈالی ہے۔
بیان ممتازالدین خاں: مدعی کی چوکھٹ کے برابر دو پوٹھے تھے،بائیں ہاتھ کا پوٹھا دس بارہ گرہ چوڑا ہے اس میں سے نکل کر مدعی کا پر نالہ آیا ہے مدعا علیہ ہیں وہ یا کیا جن کا نام اور ولدیت مظہرکو نہیں معلوم مظہر ان کو پہچانتا ہے ان کے مکان کی دیوار گرتی جاتی تھی اور وہ بڑھاتے جاتے تھے انہوں نے مذکورپوٹھا دبالیا۔
بیان رفیق محمدخان: عباسی بیگم کی مملوکہ مقبوضہ زمین تخمینًا دس یابارہ گرہ عرضًا او ر طولًا تخمینًا آٹھ نو گز کریم بخش نے دبالی ہے،کریم بخش کے باپ کا نام یاد نہیں مظہر اس کو پہچانتا ہے۔
بیان عطاء اﷲ خاں: عباسی بیگم کے مرور کی اراضی میں سے آٹھ گرہ اور چار گرہ نالی کی کل دس یا بارہ گرہ اراضی چوڑی اور نویا پونے نوگز لمبی کریم بخش مدعا علیہ نے اپنے مکان میں ڈال کر دیوار بنالی ہے جس کی وجہ سے دکھن رخ کا پاکھا پھر کہا پوٹھا مدعیہ کے دوازے کا دیوار میں دب گیا ہے مذکور زمین عباسی بیگم اور ان کے شوہر عنایت احمد خاں کی ہمیشہ سے مملوکہ مقبوضہ چلی آئی ہے،کریم بخش مدعا علیہ کے باپ کا نام نہیں معلوم مظہر اس کو پہچانتا ہے،اراضی مذکور کو ڈالے ہوئے تخمینًا تین سال کاعرصہ ہوا،مدعا علیہ نے اراضی مذکور کو ایك وقت میں نہیں ڈالی تھوڑی تھوڑی ڈالی،آخری مرتبہ کو مدعا علیہ نے جو اراضی ڈالی ہے اس کو تین سال ہوئے۔
بیان مشتاق حسین خاں: کوئی عرصہ تین یا چار سال کا ہوا تخمینًا کریم بخش مدعا علیہ نے تین یا چار گرہ تخمینًا نالے اور سات یاآٹھ گرہ راستہ میں سے کل دس یا بارہ گرہ چوڑی اور آٹھ یا نوگز لمبی زمین ڈال کر دیوار بنالی ہے مذکورہ نالی اور زمین مملوکہ و مقبوضہ عنایت احمد خاں اور ان کی زوجہ عباسی بیگم مدعیان کی ہے کریم بخش کی ولدیت نہیں معلوم،مظہر اس کو پہچانتا ہے،پہلی مرتبہ جو مظہر کے سامنے دیوار بنی اس کو تخمینًا چار برس کا عرصہ ہوا دوسری بار بننے کو تخمینًا سال بھرہوا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع