30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فَارِقُوۡہُنَّ بِمَعْرُوۡفٍ "[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
روك لو یا ان کو بھلائی کے ساتھ جدا کردو۔واﷲ تعالٰی اعلم (ت) |
مسئلہ۱۲۳: مسئولہ غلام گیلانی از شمس آباد کیمل پور ۱۸/شعبان ۱۳۳۴ھ سہ شنبہ
|
مدعی بینہ آورد وامانز د قاضی بکسے وجہ مقبول نشد ندازوجہ فسق یا عدم تو افق شہادات بادعوی یایك گواہ موافق بود دیگر مخالف مدعی دریں صور ایں بینہ را کالعدم تصور بدہ بر منکر حلف عائد خواہد شد یانہ فقط۔ |
مدعی نے گواہی پیش کی لیکن فاسق ہونے یا شہادت کے دعوٰی کے موافق نہ ہونے یا ایك گواہ موافق اور دوسرا مخالف میں سے کسی وجہ سے قاضی کے ہاں گواہی مقبول نہ ہوئی ان صورتوں میں مدعی نے گواہی کو کالعدم قرار دیا تو کیا منکر پر قسم عائد ہوگی یا نہیں،فقط۔(ت) |
الجواب الملفوظ
|
پیداست کہ دریں صورت مدعی از اقامت بینہ عاجز ماند ہر چہ برسم گواہان پیش کنند بینہ نہ باشد بینہ آنست کہ ہمچو اسم خود بینہ باشد پس بطلب مدعی بلا شبہہ حلف بر مدعی علیہ عائد گردد۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اس صورت میں ظاہر ہے کہ مدعی گواہی پیش کرنے سے عاجز رہا اس نے گواہی کے طور پرجن کو پیش کیا وہ بینہ نہ ہوئے،بینہ اپنے نام کی طرح واضح کرنے والا ہوتا ہے،پس مدعی کے مطالبہ پر مدعٰی علیہ پر قسم عائد ہوگی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ۱۲۴: مسئولہ شمس الدین از نصیر آباد ضلع اجمیر شریف مسجد گودام چرم ۱۷/ذوالقعدہ ۱۳۳۴ھ دو شنبہ
فتوٰی دینے کےلئے مفتی کو کتنا علم پڑھنا ضروری ہے اور کتنی مہارت علوم دینیہ میں ہونی چاہئے فقط۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع