دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

ازیك سال زندہ رہے اور کل اشیاء بدستور بحالت موجودہ بہ بقبضہ مورث رہیں۔مورث نے دختر مذکورہ کی شادی سے قبل انتقال کیا،اس صورت میں اشیاء متذکرہ بالا شرعا متروکہ متوفی قابل ورثہ ہیں یا تنہا ملك دختر متصور ہوں گی اور مورث کی محض نیت ہبہ وصیت کی حد تك پہنچتی ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب:

کسی مال سے مالك کی ملك بے کسی دلیل ثابت واضح کے منتقل نہیں مانی جاسکتی۔ائمہ کرام فرماتے ہیں:

لاینزع شیئ من ید احدالابحق ثابت معروف۔

مشہور طور پر حق کے ثبوت کے بغیر کسی کے قبضہ سے چیز کو چھڑانا صحیح نہیں ہے۔(ت)

یہ پہلے فتوٰی میں بیان ہولیا کہ اگر لڑکی نابالغہ تھی جو کچھ اس کی نیت سے بنوایا ملك دختر ہوگیا باپ کا اس نیت سے یہ تصرف ہی اس وقت قائم مقام ہبہ ہے اور باپ کا قبضہ ہی نابالغ کا قبضہ ہے ہبہ تام وکامل ہوگیا اور بالغہ تھی تو قبل تسلیم موت واہب سے ہبہ تھا بھی تو باطل،رہا یہ کہ بعض نامعلوم اشیاء قبل بلوغ اس کے لئے بنوائی تھیں اس کا ثبوت درکار،دختر اگر خود یونہی مجہول دعوٰی کرتی ہے کہ کچھ میری نابالغی میں بنوایا تھا تو دعوٰی ہی مسموع نہیں کہ دعوی مجہول نامقبول۔درمختار میں ہے:

شرط جواز الدعوی معلومیۃ المال المدعی اذلایقضی بمجہول[1]۔

دعوٰی کے جواز کے لئے مال مدعٰی کا معلوم ہونا شرط ہے کیونکہ مجہول چیز کا فیصلہ درست نہیں۔(ت)

اور اگر وہ معین اشیاء کا دعوٰی کرے مگر گواہ تعین نہ کریں تو گواہان نامسموع کہ شے مجہول پر شہادت مردود۔عالمگیری میں ہے:

شرائطھا منھا مایرجع الی المشہود بہ وھو ان یکون بمعلوم فان کان بمجہول لاتقبل[2]۔

اس کی شرائط میں سے ایك یہ ہے جو مشہود بہ سے متعلق ہے کہ وہ معلوم ہو،تو اگر مجہول ہو تو شہادت مقبول نہ ہوگی۔ (ت)

 


 

 



[1] درمختار کتاب الدعوٰی مطبع مجتبائی دہلی  ۲ /۱۱۵

[2] فتاوٰی ہندیہ  کتاب الشہادات  الباب الاول  نورانی کتب خانہ پشاور ۳ /۴۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن