دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

(۳)فرق ہے اس میں کہ زید عمرو سے کہے کہ یہ مکان میں نے تجھے دیا اور اس میں کہ بکر گواہی دے یہ مکان زید نے عمرو کو دیا تھا دینا ہبۃً بھی ہوتا ہے عاریۃً بھی اجارۃً بھی،مدار قرائن پر رہتا ہے اگر دلالت تملیك پائی جائے ہبہ سمجھا جائے گا ورنہ نہیں،دلائل و قرائن قول معطی کے ساتھ مقترن ہوتے ہیں یہ جو حکایت کررہا ہے کہ زید نے دیا تھا اس کے ساتھ کون سا قرینہ مقترن ہے لہذا شہادت محض مہمل وناکافی ہے،ایسی مبہم بات میں قاضی استفسار کرسکتا ہے اور مدعی کو اس سے روکنے کا حق نہیں کہ اگر استفسار نہ ہوگا شہادت مبہم ہوکر لغو بیکار ہو جائے گی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۱۱۹:                                ازگوالیار محمود الحسن ہادی                            ۲/ذی الحجہ ۳۳ ھ روز شنبہ

کیافرماتے ہیں علمائے دین و حماۃ الشرع المتین کسی معاملہ متنازعہ فیہ میں کسی شخص قرار دادہ احد المتخاصمین کو حکم قرار دے دیں اور وہ حکم ولایت شرعیہ میں نہ فیصلہ کرے تو کیا شرعًاا س کی منسوخی کے واسطے احد المتخاصمین باب القضاء میں یا کسی دیگر طریقہ سے چارہ جوئی کرسکتا ہے؟

الجواب:

حکم کا ولایت شرعیہ میں فیصلہ نہ کرنا دو معنی رکھتا ہے،ایك یہ کہ اسے اس فیصلہ کی شرعًا ولایت نہ تھی عام ازیں کہ وہ خود اہل ولایت سے نہ تھا یا اس خاص فیصلہ کی اسے ولایت نہ تھی جیسے قود و حدود میں تحکیم جائز نہیں،دوسرے یہ کہ حکم کو فی نفسہ اور اس خاص مقدمہ کے اعتبار سے بھی ولایت شرعیہ تھی مگر اس نے اس ولایت کے حدود میں فیصلہ نہ کیا اس سے باہر گیا یعنی خلاف شرع حکم دیا بہر حال کچھ بھی معنی ہوں وہ فیصلہ مردود باطل ہے اور کسی طرح نافذ نہیں ہوسکتا منسوخ تو وہ کیا جائے جو کچھ وجود بھی رکھتا ہو،ہاں اگر فریق ثانی نہ مانے تو اس کے اظہار بطلان کے لئے دارالقضاء میں رجوع کی جائے اور قاضی پر واجب کہ اسے رد کردے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۱۲۰:                               مسئولہ محمد حسن صاحب تحصیلدار بجنور                       ۲۴/محرم الحرام ۱۳۳۴ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مورث نے کچھ زیور نقرئی و طلائی برتن وغیرہ کے اس نیت سے تیار کرائے کہ بوقت شادی اپنی فلاں لڑکی کو بطور جہیز دینگے،وقتًا فوقتًا کسی کسی زیور کو جو تیار ہوکر آتے رہے اپنے اعزاواحباب کو یہ کہہ کر دکھایا بھی کہ فلاں لڑکی کو بطور جہیز بوقت شادی دینے کے لئے بنوایا ہے،منجملہ اشیا مسطور بالا بعض اشیاء دختر مذکور ہ کے زمانہ عدم بلوغ میں تیار ہوئے تھے،اور بعد بلوغ قطعی طور سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کون کون سے قبل از بلوغ تیار ہوئے تھے اور کون سے بعد بلوغ۔بعد بلوغ دختر مذکورہ مورث زائد


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن