دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

درہم لاتسمع دعواہ وکذٰلك اذاذکر التاریخ فی الدعوی علی ھذاالوجہ بان قال ایں عین ملك من ست ازدہ دوازدہ سال فانہ لا تسمع دعواہ،وکذٰلك اذاذکر الشہود التاریخ فی شہادتھم علی ھذا الوجہ لا تقبل شہادتھم کذافی الذخیرۃ[1]۔

درم کہا تو دعوٰی قابل سماعت نہ ہوگا،اور یوں جب تاریخ کو دعوٰی میں ا س انداز سے بیان کرتے ہوئے کہا دس بارہ سال سے اس چیز کا مالك ہوں تو سماعت نہ ہوگی اور یونہی گواہوں نے اگر تاریخ کو اسی انداز سے بیان کیا تو ان کی شہادت مقبول نہ ہوگی۔ذخیرہ میں ایسے ہی ہے۔

وجہ ہشتم:یہاں تك گواہان مدعی علیہا پر تمام اعتراضات کا رد ہوگیا۔ہر دو فتوائے مدعی کا ایك ایك فقرہ مسترد ہوگیا اور روشن ہوا کہ وہ فتوے اگرچہ بظاہر تائید مدعی کے لئے ہیں حقیقۃً ابطال دعوی شفعہ کررہے ہیں ان سے ایك ایك گواہی مدعی سات سات وجہ سے مردود ہے۔اب ہم وہ وجہ ذکر کریں جس کا وعدہ کیا تھا،ثبوت شفعہ کے لئے لازم ہے کہ دار مشفوع بہا جس کے ذریعہ سے شفیع دعوٰی شفعہ کرے قبل بیع سے وقت حکم تك ملك شفیع میں رہے کہ وقت بیع اس کی ملك شرط شفعہ ہے اور بعد بیع قبل حکم اس کا اپنی ملك سے اخراج دلیل اعراض ہے و لہذا اگر مشتری مشفوع بہا میں ملك شفیع تسلیم نہ کرے شفیع کی طرف سے اس مضمون کی شہادت لازم ہے کہ مشفوع بہا قبل بیع مشفوعہ سے اس وقت تك ملك شفیع ہے ہمارے علم میں اس کی ملك سے خارج نہ ہوئی،اگر گواہوں نے صرف اتنا کہا کہ مشفوع بہا ملك شفیع ہے کافی نہ ہوگا۔ عالمگیریہ شرائط شفعہ میں ہے:

منھا ملك الشفیع وقت الشراء فی الدار التی یاخذ بھا الشفعۃ[2]۔

شرائط میں سے شفعہ کرنے والے کی سودے کے وقت اس مکان کی ملکیت ہے جس کی بناء پر شفعہ کررہا ہے۔(ت)

درمختار میں ہے:

یبطلھا بیع مایشفع بہ قبل القضاء

شفعہ کے فیصلہ سے قبل شفعہ کا سبب بننے

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الشہادۃ الباب الثالث نورانی کتب خانہ پشاور ۳ /۴۶۲

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الشفعہ الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۱۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن