30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تعیین کے دو۲ ہی طریقے تھے:نشاندہی یا بیان حدود،اور وہ دونوں یہاں مفقود،لہذا پانچوں گواہیاں مردود۔
وجہ دوم:عجب یہ کہ گواہی ہندہ میں مکان خود مدعی بہ نہیں بلکہ اس کا دعوی تسلیم شفعہ کا ہے مکان صرف متعلقات دعوی سے ہے تو جہاں وعدہ نشاندہی کافی ہو کر صرف ایك شے متعلق دعوٰی کی تعیین نہ ہونے سے فتوائے مدعی نے شہادتوں کو ناممکن القبول بنایا تو یہاں کہ خود مکان ہی مدعی بہ ہے وعدہ نشان دہی ناکافی ہو کر بیان گواہان میں اس کا عدم تعیین کیوں نہ ان تمام شہادات کو واجب الرد کرے گا۔
وجہ سوم:فتوے نے گواہان ہندہ محمد صدیق خاں،محمد سعید خاں،محمد علی خاں پر بھی یہی عدم تعیین مدعی بہ کا اعتراض کرکے فرمایا اس لئے شہادت ان کی بالمجہول شرعًا لغو و باطل ہے اور اس پر قاضی خاں اور عالمگیریہ کی عبارتیں پیش کیں۔یہ سب سے عجیب تر ہے ان تینوں کے اظہار خود موقع پر ہوئے اور نقول میں ہر ایك کے ساتھ صاف تصریح ہے کہ نشاندہی کردی تو اولًا: ان کی شہادت کو بالمجہول کہنا کیسا صریح لغو وباطل ہے۔
ثانیًا: جب بالفعل نشاندہی بھی تعیین کو کافی نہ ہوئی تو پانچوں گواہان مدعی کے بیان میں کہ نشاندہی کا صرف وعدہ ہے سودرجہ زائد ان کی شہادت بالمجہول و لغو و باطل کرے گا۔
وجہ چہارم:وہی کہ گواہی مدعا علیہا میں مکان مدعی بہ نہیں جب یہاں نشاندہی کافی نہ ہوئی شہادات مدعی میں کہ خود مکان مدعی بہ ہے وعدہ کس درجہ باطل و ناکام ہوگا۔
تنبیہ:ان افادوں کے بعد دارالافتاء کو اس بحث کی طرف توجہ کی اصلًا حاجت نہیں کہ اس عدم تعیین کا جواب فیصلہ میں یہ فرمایا کہ تسلیم اسقاط ہے اس میں تعیین کی ضرورت نہیں اور فتوے نے اس پر رد کیا کہ اس حالت میں ہے کہ اسقاط بالفاظ صریحہ ہوا ہو ورنہ تسلیم لغو بعد تسلیم اختیار دعوٰی حاصل،اور اس پرعالمگیری کی عبارت پیش کی،اگرچہ یہ جواب ہر گز صحیح نہیں۔
اولًا:وہ عبارت عالمگیری تسلیم دلالۃً میں ہے مثلًا خبر بیع سن کرخاموش رہنا اٹھ جانا یا مشتری سے مبیعہ کی خریداری یا ہبہ یا اجارہ کی خواہش،اور یہاں تسلیم ان لفظوں میں بیان ہوئی ہے کہ اچھی بیگم نے مکان خرید لیا میں بہت خوش ہوا،اس کے لینے سے میں خوش ہوں،مناسب ہے،اچھا کیا،یہ دلالۃً تسلیم کی شق میں کیونکر جاسکتے ہیں۔
ثانیًا:دلالۃً تسلیم میں بھی صرف علم شفیع بالبیع درکار ہے نہ کہ تسلیم میں تعیین حدود جس پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع