30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابوداؤد،ترمذی نے صدیق اکبر
رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
ما اصر من استغفر[1]جس نے معانی مانگ لی اس نے ہٹ نہ کی۔امیر
المومنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲتعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
ان الحق قدیم ولا یبطل الحق شیئ و مراجعۃ الحق خیر من التمادی فی الباطل[2]۔رواہ الدار قطنی و البیہقی و ابن عساکر عن ابی العوام البصری۔ |
بیشك حق قدیم ہے حق کوکوئی چیز باطل نہیں کرتی حق کی طرف رجوع باطل پر قائم رہنے سے بہتر ہے(اس کو دار قطنی،بیہقی اور ابن عساکر نے ابو العوام البصری سے روایت کیا ہے۔ت) |
یہ فرمان امیر المومنین نے اپنے قاضی ابو موسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو ارسال فرمایا:خوشی و شادمانی ہے انہیں جو سنیں اورگردن رکھیں انسان سے خطا مستبعد نہیں مگر خیر الخطائین التوابون[3]خطا کی خیر اس میں ہے کہ توبہ کرے رواہ احمد والترمذی وابن ماجۃ والحاکم وصححہ انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم(اس کو احمد،ترمذی،ابن ماجہ اور حاکم نے صحیح کہہ کر انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے انہوں نے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ت)حق کی طرف رجوع سے عار وسوسہ ابلیس ہے اس کا ساتھ بہتر یا اس کے ارشاد کی اطاعت جو قرآن مجید میں فرماچکا کہ خطا پر اصرار نہ کیا تو میں نے تمہارے لئے جنت تیار کر رکھی ہے،شیطان سمجھتا ہے کہ رجوع کی تو علم و عقل کو بٹالگے گا۔ دشمن جھوٹا ہے اور اﷲ سچا کہ اچھی بات سن کر ماننے والے ہی ہدایت پر ہیں اور وہی عقل والے ہیں اﷲ توفیق دے۔
بست و نہم:یہ فتوے چھپ کر شائع ہوئے ان کا ضرر متعدی ہوا،کہاں دہلی کرنال کہاں راولپنڈی گولڑہ جہاں سے یہاں آیا،اس کا ازالہ مفتی و مصدقین سب پر فرض ہے،جیسے یہ فتوے شائع ہوئے یوں ہی ان کا بطلان،ان سے رجوع ملك میں شائع کریں، اس میں اﷲ کی رضا ہے اﷲ کے رسول کی رضا ہے،خلق کے نزدیك عزت و وقعت ہے،حق پسند کا لقب ملنا بڑی دولت ہے، رسول اﷲ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع