دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

تصریح علماء کرام جہل و خرق کااجماع ہوتا،تصحیح القدوری پھر درمختار میں ہے:

الحکم والفتیابالقول المرجوح جھل وخرق للاجماع[1]۔

مرجوح قول پر فیصلہ اور فتوٰی جہالت ہے اور اجماع کے خلاف ہے۔(ت)

جہاں کہ وہ بھی ہاتھ میں نہیں اس کی سخت شناعت کس درجہ مہین۔

بست وہفتم:بفرض محال اگرمرجوح نہیں کوئی قول مساوی بھی گھڑلیاجاتا جب بھی اس کے سبب ابطال وقف روانہ ہوتا کہ مسائل مختلف فیہا میں فتوٰی اس پر واجب ہے جو وقف کےلئے انفع ہو،نہ اس پر کہ وقف کا انفی ہو کما نصواعلیہ فی غیر ما کتاب ز(جیسے کہ کثیر کتب میں فقہاء کرام نے تصریح فرمائی۔ت)

بست و ہشتم:مفتی و مصدقین و مستفتی واہل معاملہ سب صاحبوں سے خیر خواہانہ معروض اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

" فَبَشِّرْ عِبَادِ ﴿ۙ۱۷﴾ الَّذِیۡنَ یَسْتَمِعُوۡنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوۡنَ اَحْسَنَہٗ ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ ہَدٰىہُمُ اللہُ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمْ اُولُوا الْاَلْبٰبِ ﴿۱۸﴾ "[2]۔

اے نبی! خوشی کی خبردے میرے بندوں کو جو کان لگاکر بات سنیں پھر بہتر کی پیروی کریں وہی ہیں جن کو اﷲ نے ہدایت دی اور وہی عقلمند ہیں۔

اور فرماتا ہے:

" وَالَّذِیۡنَ اِذَا فَعَلُوۡا فٰحِشَۃً اَوْ ظَلَمُوۡۤا اَنْفُسَہُمْ ذَکَرُوا اللہَ فَاسْتَغْفَرُوۡا لِذُنُوۡبِہِمْ۟ وَمَنۡ یَّغْفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اللہُ ۪۟ وَلَمْ یُصِرُّوۡا عَلٰی مَا فَعَلُوۡا وَہُمْ یَعْلَمُوۡنَ﴿۱۳۵﴾ "[3]

اور جنت ان کے لئے تیار کی گئی ہے کہ جب کوئی بدی یا گناہ کر بیٹھیں اﷲ کویاد کرکے اپنے گناہوں کی بخشش مانگیں اور اﷲ کے سوا کون گناہ بخشے اور اپنے کئے پر دانستہ ہٹ نہ کریں ان کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے معافی ہے اور باغ جن کے نیچے نہریں ہیں ہمیشہ ان میں رہیں اورکام والوں کاکیا اچھانیگ۔

 


 

 



[1] درمختار مقدمۃ الکتاب رسم المفتی مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۱۵

[2] القرآن الکریم ۳۹ /۱۸،۱۷

[3] القرآن الکریم ۳ /۳۶۔۱۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن