30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بحق ایجابھا فسقہ وقد فرض ان الفسق لایوجب العزل فولایتہ قائمۃ وقضاؤہ بحق فلم لاینفذ وخصوص ھذا الفسق غیر مؤثر و غایۃ ماوجہ بہ انہ اذا ارتشی عامل لنفسہ یعنی والقضاء عمل ﷲ تعالٰی[1]۔ |
رشوت لی تو اس کا حکم فسق ہے اورمفروض یہ ہے کہ وہ معزولی کا موجب نہیں تو اس کی ولایت قائم ہے تو اس کا حق فیصلہ کیوں نہ نافذ ہوگا اور یہ خاص فسق فیصلہ کے لئے مؤثر نہیں ہوگا،اور انتہائی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ جب قاضی رشوت لے گا تو گویا وہ اپنی ذات کے لئے عامل ہوا جبکہ قضاء کا عمل اﷲ تعالٰی کی رضا کے لئے ہوتا ہے۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
قال فی النہر تبعا للبحر وانت خبیر بان کون خصوص ھذا الفسق غیر مؤثر ممنوع بل یؤثر بملاحظۃ کونہ عملا لنفسہ وبھذا یترجح مااختارہ السرخسی [2]اھ۔ |
بحر کی اتباع میں نہر میں کہا تجھے علم ہے کہ اس خاص فسق کا غیر مؤثر ہونا ممنوع ہے بلکہ اپنے لئے عامل ہوجانے کے پیش نظریہ موثر ہوگا،اس اعتبار سے امام سرخسی کے مختار کو ترجیح حاصل ہوجائیگی اھ(ت)۔ |
اقول:یہ کہ محقق علی الاطلاق نے نکالا اور اس پرا عتماد نہ فرمایا،واقعی اصلًا لائق اعتماد نہیں کہ عمل لوجہ اﷲ تعالٰی نہ ہونے سے اخلاص گیا،اور عدم اخلاص نفی ثواب کرتا ہے نہ کہ نفی صحت۔ردالمحتار میں ہے:
|
الاخلاص شرط للثواب لاللصحۃ[3]۔ |
اخلاص ثواب کے لئے شرط ہے صحت عمل کےلئے نہیں۔ (ت) |
یہاں تك کہ اگر کسی سے کہا جائے اس وقت کی نماز پڑھ تجھے ایك اشرفی دیں گے وہ اسی نیت سے نماز پڑھے فرض ساقط ہوجائے گا اگرچہ ثواب نہ پائے گا،نہ اشرفی کا مستحق ہوگا۔درمختا رمیں ہے:
|
قیل لشخص صل الظہر ولك دینار فصلی بھذہ النیۃ ینبغی ان تجزئہ ولا یستحق |
ایك شخص کو کسی نے کہا تو ظہر کی نماز پڑھے تو تجھے دینار ملے گا،تو اس نے اس نیت سے نماز پڑھی تو مناسب حکم یہ ہے کہ اس کی نماز جائز قرار پائیگی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع