دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَاؕ "[1]

صرف وسعت کے مطابق کسی کو تکلیف دیتا ہے۔(ت)

بلکہ وجوب درکنار،یہاں اس کا جواز بھی نہ ہونا چاہئے کہ اس میں اثارث فتنہ ہے اور فتنہ جائز نہیں اس میں اسلام و مسلمین کا ذلت پر پیش کرنا اور یہ روا نہیں،مگر صورت اولٰی یعنی ان دینی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی تراضی سے ان امورکا قاضی مقر ر کرلینا اور نصب امام وخطیب جمعہ وامام عیدین و تفریق لعان وعنین وتزویج قاصرین و قاصرات بلا ولی وفسخ نکاح بخیار بلوغ وامثال ذلك امور جن میں کوئی مزاحمت قانونی نہیں اس کے ذمہ رکھنا بلا شبہہ میسر ہے،گورنمنٹ نے کبھی اس سے ممانعت نہ کی جن قوموں نے اپنی جماعتیں مقرر کرلیں اور اپنے معاملات مالی ودیوانی قسم اول بھی باہم طے کرلیتے ہیں گورنمنٹ کو ان سے بھی کچھ تعرض نہیں اور ایسے مقدمات جو عاقل لوگ مصارف ودا دوش سے بچنے کے لئے باہمی پنچایت سے فیصل کرلیتے ہیں گورنمنٹ ان کو کب مانع آتی ہے،مگر یہ کہئے کہ خود مسلمان کو اپنے دینی امور دینی طور پر ہونے منظور نہ ہوں تو گورنمنٹ کو اس سے کیا بحث۔تم مسلمان ہو،دین تمہارا ہے،تم جانو تمہارا کام۔پھر اگر ان خاص امور کے لئے شرعی قاضی بہ تراضی مقرر کئے ہوئے کا حکم نفاذ بمعنی اول ہوتا نہ دیکھئے تکمیل حکم شرع یوں کرلیجئے،اس کے بعد مقدمات قسم دوم بھی قسم اول کی طرف عائد ہوجائیں گے،تکمیل نفاذ حسی کےلئے گورنمنٹ نے لاکھوں روپے ماہوار کے صرف سے کچہریاں کھول رکھی ہیں تنفیذ وہاں سے ہوجائے گی،یوں دونوں مقصد دین ودنیا حاصل ہیں اور بفضلہ تعالٰی تمام حاجتیں روا اور ضرورتیں زائل ہیں وﷲ الحمد ،بلکہ مسلمان اگر اپنے دین کو دین سمجھیں اور امور شرعیہ بطریقہ شرعیہ انجام دینا چاہیں تو تلاش کی بھی حاجت نہیں ہر قطر وضلع میں جو عالم سنی صحیح العقیدہ متدین ہوحکم شرعی کی تکمیل اس کے یہاں کرلیں اور تنفیذ کےلئے گورنمنٹی محکمے کھلے ہوئے ہیں،فتاوٰی امام عتابی پھر حدیقہ ندیہ امام عبدالغنی نابلسی رحمہما اﷲ تعالٰی میں اسی ولایت شرعیہ کی نسبت ہے:

اذاخلا الزمان من سلطان ذی کفایۃ فالامور مؤکلۃ الی العلماء ویلزم الامۃ الرجوع الیہم ویصیرون ولاۃ، فاذا عسرجمعھم علی واحد استقل کل قطر

جب زمانہ باکفایت سلطان سےخالی ہو تو معاملات علماء کے سپرد ہوتے ہیں اور امت پر ان کی طرف رجوع لازم ہوتا ہے اور علماء والی بن جاتے ہیں،تو جب لوگوں کو ایك عالم کی طرف رجوع دشوار ہو تو ہر علاقہ اپنے اپنے عالم کی طرف

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۲۸۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن