30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ثم قال)ویؤیدہ مافی جامع الفصولین(ونقل ما قدمنا)[1] ۔ |
پہلے بیان کیا اسکو نقل کیا پھر کہا جامع الفصولین کا بیان اس کی تائید کرتا ہے(اور ہمارے پہلے بیان کو نقل کیا)(ت) |
یوں ہی درمختار نے قول مسکین ذکر کرکے کلام فتح سے اس کا تعقب کیا اور نہر الفائق نے کلام فتح نقل فرما کر اسی پر اعتماد لازم بتایا،یہ سب کچھ کلام مسکین میں حوالہ کتاب الاصل دیکھنے پر ہوا جو محرر المذہب رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی کتب ظاہر الروایۃ سے ہے،اس درجہ قوت عظیمہ کے تخیل پر بھی ان اکابرمحققین نے اس پر اعتماد نہ فرمایا مگر بحمد اﷲ تعالٰی عبارت اصل یونہی ہندیہ کی منقول عنہا تاتارخانیہ کی اصل عبارت دیکھنے سے تمام سحاب شبہات واوہام کا پردہ چاك کرکے حق کا چاند چمکادیا،
|
والحمدﷲ رب العٰلمین ھکذا ینبغی التحقیق واﷲ تعالٰی ولی التوفیق۔ |
تمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کےلئے جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے۔تحقیق یوں چاہئے اور اﷲ تعالٰی زیادہ علم والا توفیق کا مالك ہے(ت) |
مقدمہ ہفتم:ایك صورت ضرور پیش آتی ہے کہ والی بھی مسلمان نہ ہو اوپر واضح ہوا کہ عام احکام جن کی روزانہ حاجت پڑتی ہے ان میں توصرف ولایت قسم اول درکار ہے ولایت شرعیہ پر توقف نہیں مگر مسلمانوں کو دینی ضرورتیں وہ بھی آتی ہیں جن کے لئے بغیر ولایت شرعیہ سلطان اسلام بھی کافی نہیں ان میں خاص خاص حاجتوں کے لئے فریقین راضی ہوں تو حکم مقرر کرسکتے ہیں مگر بعض جگہ حکم کافی نہیں یا ایك فریق تحکیم پرراضی نہیں،وہاں کیا کیجئے کہ دینی حکم کےلئے دنیوی طریقہ کافی نہیں،اس طریقہ پر ہو جو باجازت شرع احکام شرعیہ کا احداث کرسکے اور آخرت میں کام دے اس کےلئے تمام کتب مذکورہ اور خود محرر مذہب امام محمد رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے یہ حکم دیا کہ مسلمان اپنی ایسی دینی حاجتوں کےلئے اپنی تراضی سے ان امور کا قاضی شرع مقرر کرلیں اور ایك لفظ یہ فرمایا کہ کوئی مسلمان والی تلاش کریں کہ وہ قضائے شرعی کاافادہ کرے اس صورت دوم کا وجوب تو یہاں حسب نص قرآن عظیم ساقط ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی" فَاتَّقُوا اللہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ "[2]وقال اﷲ تعالٰی " لَا یُکَلِّفُ اللہُ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تو اپنی استطاعت کے مطابق اﷲ تعالٰی سے ڈرو۔اور فرمایا:اﷲتعالٰی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع