دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

قاضیا بتراضی المسلمین فیجب علیہم ان یلتمسواوالیا مسلما منھم[1]۔

باہمی رضامندی سے مقرر شدہ قاضی باختیار قاضی ہوجائے گا تو مسلمانوں کو لازم ہوگا کہ وہ کوئی اپنا مسلمان والی بنانے کے لئے کوشاں رہیں۔(ت)

ان نفیس وجلیل عبارات نے صاف صاف ایسے شہروں کی تین قسمیں فرمائیں:ایك وہ ملك جس میں بادشاہ مسلمان ہے مگرنا مسلمان حکومت کے زیر اثر ہوگیا ہے جیسے آج کل بخاراشریف۔اس کا بیان کتاب الاصل میں"اوبدونھا"اور تاتارخانیہ میں "ففساق"تك ہے۔دوسرے وہ کہ ریاست بااختیار صاحب فوج وخزانہ اسلامی ہے اور بادشاہ غیر مسلم،اس کا بیان دونوں عبارتوں میں"وکل مصر"سے"لاستیلا المسلم علیہم"تك ہے۔تیسرے وہ کہ ان پر والی بھی مسلمان نہیں عام ازیں کہ بادشاہ نامسلم نے تنہا اپناقبضہ رکھا ہو یا کوئی غیر اسلامی ریاست قبول کی ہو،جیسے رجواڑے۔اس کا بیان دونوں عبارات کے بقیہ میں ہے جواز تقلید قضائے شرعی دو صورت پیشیں سے خاص فرمایا،اور سوم میں بعینہ وہی جو فتح القدیر وجامع الفصولین سے گزرا،ارشاد کیا کہ اب قضائے شرعی تراضی مسلمین پر رہے گی اب بھی اگر تقلد قضاء شرعی صحیح ہو تو اس تخصیص اور اس تفریق حکم کے کیا معنے تھے اور عبارت امام محقق علی الطلاق نے تو اس مفاد صریح کو اور بھی اوضح واصرح فرمادیا کہ:

اذالم یکن من یجوز التقلید منہ [2]الخ۔

جب کوئی ایسا نہ ہو جس کی طرف سے قاضی کی تقرری ہوسکے الخ۔(ت)

تو روشن ہوا کہ نامسلم سے تقلد قضاء شرعی انہیں دوصورت وساطت مولی مسلم میں ہے کہ پہلی صورت میں بادشاہ مسلم اور دوسری میں نواب مسلم ہے،صورت سوم میں یہ حکم ہر گز نہ رکھا اور صراحۃً اس کا عدم جواز ظاہر فرمادیا تو مسکین و ہندیہ کہ انہیں اصل وتاتارخانیہ کا حوالہ دے رہے ہیں قطعًا ان کی یہی مراد لازم ورنہ حوالہ باطل اور نقل خلاف اصل ہوجائے گی،ہاں ان دونوں کے اختصار شدید نے اثارت وہم کی جس کے سبب بحرالرائق نے قول مسکین نقل کرکے عبارت مذکورہ فتح القدیر وجامع الفصولین سے اس کا رد فرمایا:

فی فتح القدیر مایخالفہ(واثر ما اسلفنا

فتح القدیر وہ ہے جو اسکے مخالف ہے(اور جو ہم نے

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب القضاء داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۳۰۸

[2] فتح القدیر کتاب ادب القاضی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶ /۳۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن