30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بعونہ تعالٰی عنقریب آتی ہیں، نہر الفائق میں عبارت فتح القدیر نقل کرکے فرمایا:
|
ھذاھوالذی تطمئن النفس الیہ فالیعتمد[1]۔ |
یہی وجہ ہے جس پر نفس مطمئن ہوتا ہے تو اس پر اعتماد چاہئے۔ (ت) |
ابن عابدین نے اسے نقل کرکے فرمایا:
|
الاشارۃ بقولہ ھذاالی ماافادہ کلام الفتح من عدم صحۃ تقلدالقضاء من کافر[2]۔ |
اس کے قول"ھذا"سے فتح کےکلام سے جو فائدہ حاصل ہوا کہ کافر کی طرف سے قاضی کی تقرری صحیح نہیں ہے،کی طرف اشارہ ہے(ت) |
اور یہ خود نص محررالمذہب سید نا امام محمد رضی اﷲ تعالٰی عنہ کتاب الاصل میں ہے کما سیأتی ان شاء اﷲ تعالٰی(جیساکہ ان شاء اﷲ تعالٰی آگے آئے گا۔ت)یہ تمام نصوص صریحہ واضحہ قاطعہ ہیں کہ قضائے شرعی بمعنی مذکور کےلئے مولی و مولٰی دونوں کا اسلام ضرور ہے۔ اقول:وباﷲ التوفیق(میں کہتا ہوں اور توفیق اﷲ تعالی سے ہے۔ت)ہاں اس کے لیے بادشاہ ملك کا مسلمان ہونا ضرور نہیں جیسے بادشاہ نامسلم کے زیر حکم کوئی اسلامی ریاست کا والی جس کی مسند نشینی بحکم ومنظوری بادشاہ نا مسلم ہوتی ہو کسی مسلمان کو اپنی رعایا پر عہدہ قضادے قاضی شرعی ہوجائے گا اگرچہ بالواسطہ اس کی قضا بادشاہ نامسلم کی طرف مستند ہوئی کہ اسے والی شہر نواب مسلمان نے مقرر کیا اور وہ نواب بادشاہ نامسلم کا مقرر کیا ہوا ہے اور مقلد مقلد مقلد ہے بلکہ وہ نواب مسلمان والی شہر صاحب فوج وخزانہ خود ایك اعلٰی درجہ کا قاضی ہے۔درمختارمیں ہے:
|
ثم الوالی بالطریق الاولٰی[3]۔ |
پھر والی بطریق اولٰی۔(ت) |
شامی میں ہے:
|
ای ثبوت الولایۃ للوالی اولی لان القاضی یستمدھا منہ [4]۔ |
یعنی والی کے لئے ثبوت ولایت بطریق اولٰی ہوگی کیونکہ قاضی اس سے تقرر پاتا ہے(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع