دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

جائز نہیں مانتے،ہدایہ میں اسی کوترجیح دی اور اس پر دلیل قاطع ارشاد کی فرماتے ہیں:

قال ابو حنیفۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ لااحجر فی الدین لان فی الحجر اھدار اھلیتہ فلا یجوز لدفع ضرر خاص فان کان لہ مال لم یتصرف فیہ الحاکم لانہ تجارۃ لاعن تراض فیکون باطلا بالنص،وقالا اذا طلب غرماء المفلس،حجر القاضی علیہ وباع مالہ ان امتنع من بیعہ،قلنا المستحق قضاء الدین والبیع لیس بطریق متعین لذٰلك کیف وان صح البیع کان الحبس اضرارا بھما بتاخیر حق الدائن وتعذیب المدیون فلا یکون مشروعا [1]اھ مختصرًا۔

امام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا میں دین میں کسی کو محجور نہ کروں گا کیونکہ حجر میں آدمی کی اہلیت معطل ہوتی ہے لہذا کسی ضرر خاص کو ختم کرنے کے لئے اہلیت کو ختم کرنا جائز نہیں ہے،اگر ایسے شخص کا مال ہوتو حاکم اس میں تصرف نہ کرے کیونکہ یہ اس کی رضا کے بغیر تجارت قرار پائیگی جو ناجائز اور بذریعہ نص باطل ہے،اور صاحبین رحمہما اﷲتعالٰی فرماتے ہیں کہ اگر مطالبہ والے حضرات قاضی سے مطالبہ کریں کہ اس پر حجر(مالی تصرف میں پابندی)لگادے اور اس کے مال کو جبرًا فروخت کردے تو قاضی ایساکرے،ہم امام صاحب رحمہ اﷲ تعالٰی کی طرف سے کہتے ہیں مطالبہ والوں کا حق صرف دین کی ادائیگی ہے اور مطلوب کے مال کو فروخت کرنا یہ واحد طریقہ نہیں ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے جبکہ اگر اس کے مال کی فروخت جائز ہو تو اس کو قید کرنا دوہرا ضرر ہوگا،ایك حق والوں کے حق میں تاخیراور دوسرا مدیون کو سزا دینا،تویہ ناجائز ہے اھ مختصرًا(ت)

عنایہ میں ہے:

لکنہ(ای الحبس)مشروع بالاجماع فلم یصح البیع[2]۔

لیکن وہ یعنی قیدکرنا بالاجماع مشروع ہے تو مال کا فروخت کرنا جائز نہ ہوگا۔(ت)

صاحبین رحمہما اﷲ تعالٰی کے مفتی بہ قول پر کہ بشرائط اجازت ہے صریح احداث حکم جدید شرعی وتبدیل توقف بنفاذ و حرمت بحلت کی حاجت ہے۔یہ دس مثالیں مقدمات قسم دوم کی ہیں ان میں تنفیذ بمعنی دوم درکار ہے اور نیا حکم شرعی کہ اب تك حاصل نہ تھا حاصل کرنے کی ضرورت ہے تو اس کے


 

 



[1] الہدایہ کتاب الحجر باب الحجر بسبب الدین مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۵۷۔۳۵۶

[2] العنایہ علی ہامش فتح القدیر کتاب الحجر باب الحجر بسبب الدین مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۸ /۲۰۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن